Islam Times:
2026-06-03@07:00:42 GMT

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 806 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 806 افراد جاں بحق

رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال تاحال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 806 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق مردوں کی تعداد 632 خواتین کی تعداد 81 ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق بچوں کی تعداد 71 ہے، جبکہ 22 بچیاں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئیں۔ رواں سال ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 596 ہے، زخمیوں میں 9081 مرد، 1815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔

رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244 ہو گئی۔ ڈمپر کی ٹکر سے 41 افراد، ٹریلر کی ٹکر سے 95 جبکہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 56 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدا کی ٹکر سے 20 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بس کی ٹکر سے 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رواں سال ٹریفک حادثات میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق کی ٹکر سے کی تعداد

پڑھیں:

مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

اسلام آباد، گزشتہ مہینے پاکستان میں 3ہزار 161نئی کمپنیاں رجسٹرڈ(companies registerd) ہوئیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 97 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹلائزیشن کے باعث 99.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق صوبائی اور علاقائی لحاظ سے مئی کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کا سیکٹر سرفہرست رہا، جہاں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اس کے بعد ٹریڈنگ میں 503 ، سروسز سیکٹر میں 404 ، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 303 جبکہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 206 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔ مئی میں 17 ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز

چین سرفہرست رہا جہاں کے نواسی شیئر ہولڈرز نے کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔ تمام غیر ملکی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ تیرہ کروڑ چورانوے لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد