2025-12-10@16:36:37 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«رواں سال ٹریفک حادثات میں»:

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔17 سالہ طالب علم عابد گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، ریسکیو ادارے نے رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات کے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو، اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ عابد عثمان پبلک ہائی اسکول کا گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور وہ گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔فور کے چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر جانے والا...
    رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال تاحال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 806 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق مردوں کی تعداد 632 خواتین کی تعداد 81 ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق بچوں کی تعداد 71 ہے، جبکہ 22 بچیاں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئیں۔ رواں سال ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 596 ہے، زخمیوں میں 9081 مرد، 1815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 806 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے اس سال 244 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 41 ڈمپر، 95 ٹریلر، 56 واٹر ٹینکر، 20 مزدا اور 32 بس کے حادثات میں ہلاک ہوئے۔
    علی ساہی:   پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی کے بعد حادثات کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ گزشتہ سات روز کے دوران جان لیوا حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 27 اضلاع میں ایک بھی مہلک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ ریسکیو اور کنٹرول روم کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ شہری علاقوں میں بھی قابلِ ذکر بہتری دیکھی گئی، جہاں مہلک حادثات کی تعداد 7 روز میں کم ہو کر صرف 17 رہ گئی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت بڑھتے ٹریفک مسائل پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہیلمٹ، چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور دیگرخلاف ورزیوں پر چالان کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات/ ترامیم لائی گئی ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ اس موقع پر پنجاب میں ون وے کی خلاف...
    نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
    ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات،2 پاکستانی نوجوان جاں بحق پشاور:(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
    پنجاب میں 60 سال پرانے ٹریفک قوانین میں 20 بڑی اصلاحات متعارف کر دی گئیں، جن کے بعد صوبے میں ٹریفک مینجمنٹ کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام، روڈ سیفٹی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اصلاحات کے مطابق، بار بار چالان ہونے پر گاڑی نیلام کی جا سکے گی اور قانون توڑنے والی سرکاری گاڑیوں پر بھی بھاری جرمانے ہوں گے۔ مزید پڑھیں: بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ...
    کراچی: شہر میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی موٹرسائیکل سوار خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت 28 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی۔ کلری تھانے کے ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی جنہیں ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اختر شیخ پاکستان میں ٹریفک کا بگڑتا ہوا نظام ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ کسی بھی ریاست کا نظم و نسق عوامی تعاون کے بغیر موثر نہیں چل سکتا مگر ہمارے ہاں ٹریفک کے معاملے میں یہ تعاون نہایت کمزور ہے۔ قوانین موجود ہیں، ٹریفک پولیس بھی اپنے دائرۂ کار میں چالان اور جرمانے کرتی ہے، گو کے ان کی بھی بہت کمزوریاں ہیں، مگر مجموعی طور پر عوامی رویہ ایسا ہے کہ گویا قانون ان کے لیے بنا ہی نہ ہو۔ سڑکوں پر ایک عجیب سا ازدحام ہر ایک کی جلدی ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کا جنون اور نتیجہ یہ کہ قانون پر چلنے والا ہی اپنے آپ کو مشکل میں...
    —فائل فوٹو نواب شاہ میں سکرنڈ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اُلٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی کراچی ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق... نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی افراد کو سکرنڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ مسافر کوچ اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں خاندانوں سے پیارے جدا ہو جاتے ہیں، یہ ہر دل کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ روڈز پر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں، رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔ پیدل چلنے والوں کو ترجیح دیں اور ہمیشہ سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ پنجاب حکومت روڈز کو محفوظ بنانے کے لیے جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب...
    کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 755 ہوگئی اور 10 ہزار 800 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔چھیپا فاونڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جس میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 856 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتیں، 509 بچے اور 157 بچیاں شامل ہیں۔چھیپا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سال کے اختتام سے چند ہفتے قبل شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی صورتحال ایک بار پھر تشویش ناک شکل اختیار کرچکی ہے۔مختلف شاہراہوں، مصروف مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور انٹر سٹی روٹس پر پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں رواں برس ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 755 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 ہزار 800 سے زیادہ شہری زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد نوجوانوں اور پیدل چلنے والوں کی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار نے یہ واضح کر دیا ہے کہ شہر کے ٹریفک نظام میں سنگین خامیاں بدستور موجود ہیں اور ہیوی ٹریفک کی بے احتیاطی شہریوں کی زندگی...
    کراچی: شہر قائد میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 755 ہوگئی اور 10 ہزار 800 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جس میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار  856 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتیں، 509 بچے اور 157 بچیاں...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اب ہیوی ٹریفک کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت صرف رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی، جب کہ دن کے اوقات میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہین چوک انڈر پاس کی تعمیر، اسلام آباد پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت مختلف سیکٹرز میں آپریشن کے دوران ٹریفک 43 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ اسی طرح سرکلر روڈ اور چارسدہ روڈ سے غیر قانونی سٹینڈ قائم کرنے پر 45 سوزوکی مالکان اور کینٹ سیکٹر سے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر...
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ڈمپر یا ہیوی ٹریفک حادثات پر قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کی تو پیپلزپارٹی نے اسے لسانی رنگ دے کر مہاجر پختون فسادات کروانے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے  اُن کی رہائش گاہ ڈیفنس میں انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، کوئی انسان جان بوجھ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 7افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں دو بھائیوں سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم عبداللہ گوٹھ نیو بحریہ پیڈسٹل برج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر 33سالہ عالم نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گلشن حدید شہباز پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ عزیز ولد عبدالشکور نامی شخص جاں بحق ہوا۔ محمود آباد امبالا بیکری ریلوے پھاٹک ٹریک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 40سالہ محمد علی نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 1گھر سے 55سالہ ذوالفقار ولد نذیر کی لاش...
    فائل فوٹو  کراچی میں  نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی جانے والے چاروں راستے ٹریفک کے لیے بند کیے گئے ہیں، شارع قائدین نمائش جانے والا روڈ خداداد کالونی کے قریب سے بند ہے۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کوریڈور تھری بھیجا جا رہا ہے، ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس سے ٹریفک کو صدر، سولجر بازار بھیجا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لسبیلہ سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ کی جانب بھیجا جا رہا ہے، پیپلز چورنگی، کیپری سینما چوک، کوریڈور 3 پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔کشمیر روڈ، گرو مندر چورنگی، اللّٰہ والی چورنگی پر...
    ---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہم سے رابطہ کیا ہے، 27 ویں ترمیم سے متعلق سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں مشاورت ہوگی، جو بھی فیصلہ ہوگا سی ای سی میں ہوگا، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیل سے بات ہوچکی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی پاکستان کے حق میں ہوگا، جب تک فیصلے نہ ہوں تب تک میرے خیال میں بات نہیں کرنی چاہیے، تمام ترامیم سی ای سی میں پیش ہوں گی اور اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوگا۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ  ضرورت کے تحت آئین میں ترمیم کی جاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کراچی میں منگل کو ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے مسلح گارڈز کی ہجوم پر ہوائی فائرنگ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔جس کے بعد ڈی آئی جی پی ٹریفک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ٹریفک کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی پی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ فیلڈ میں موجود تمام ٹریفک اہلکار اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سرکاری و نجی گاڑیوں پر واضح نمونہ دار نمبر پلیٹس آویزاں ہوں اور ٹریفک قوانین پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان (ٹریکس) نظام کے نفاذ کے بعد ڈرائیورز کی تربیت اور آگاہی کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔سماجی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والے بیشتر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار ٹریفک اشاروں اور بنیادی قوانین کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مرضی سے سڑکوں پر گاڑیاں چلاتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک مینجمنٹ قائم نہیں ہو پا رہا ہے۔ایک ٹریفک انسٹرکٹر نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ لائسنس کے اجرا سے قبل ایک ماہ کی باقاعدہ ٹریفک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور اسے کنٹرول کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات ایک سنگین انسانی المیہ بن چکے ہیں۔ریسکیو اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک  ٹریفک حادثات کے باعث تقریباً 715 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 552 مرد، 72 خواتین اور 91 بچے و بچیاں شامل ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 500 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس ڈیٹا کی سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر اموات ہیوی ٹریفک کے سبب ہوئیں۔ صرف 303 دنوں میں ڈمپر، ٹریلر، واٹر ٹینکر اور بسوں کی ٹکر سے 210 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔یہ خوفناک...
    کراچی: رواں سال 2025 میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 10,628 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن میں مردوں کی تعداد 567، خواتین کی 72 اور بچوں کی 92 ہے۔ سب سے زیادہ حادثات ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہوئے ہیں جن میں ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر کے حادثات شامل ہیں۔ 308 دنوں میں 217 افراد ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 40، ٹریلر کی ٹکر سے 81 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 49 افراد کی موت ہوئی۔ چھیپا ذرائع کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-02-10 کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے موقع پرشرکا، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور مؤثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کل 3372 افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1626 ٹریفک پولیس اہلکار، 186 اسپیشل برانچ افسرانور دیگر شعبہ جات کے تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بھی غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی ( اسٹاف رپورٹر )  شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چستی نگر سلمان فارسی مسجد کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ، مقتول کی شناخت 65 سالہ غیاث الدین ولد شرف الدین کے نام سے کی گئی۔ مقتول کے چہرے پر آنکھ کے اوپر اور نیچے زخم کے نشانات واضح ہیں جس سے خون بھی رس رہا تھا جبکہ ناک سے بھی خون نکلا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کی سڑکوں پر تیز رفتار ہیوی گاڑیوں اور دیگر ٹریفک حادثات شہریوں کے لیے موت کا پیغام بن گئے، رواں سال کے دوران 697 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق جبکہ 10 ہزار 400 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق ٹریفک پولیس کے سخت دعوؤں اور کارروائیوں کے باوجود شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث جان لیوا حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،رواں سال ڈمپر، ٹریلر، واٹر ٹینکر، مزدا اور دیگر ہیوی گاڑیوں نے 205 گھروں کے چراغ گل کر دیے، جن میں سب سے زیادہ 78 افراد ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال اب تک ہونے والے حادثات میں جاں بحق...
    ایک جانب شہر میں ہیوی گاڑیوں کے ناتجربہ کار ڈرائیور شہریوں کو روند کر انہیں زندگی سے محروم کر رہے ہیں، تو دوسری جانب ٹریفک پولیس کا زور صرف موٹر سائیکل اور کار سوار عام شہریوں پر ہی چل رہا ہے، جنہیں تمام قوانین کی پاسداری کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سڑکوں پر ہیوی اور دیگر گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا ٹریفک حادثات میں رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 697 افراد زندگی سے محروم ہوگئے اور 10 ہزار 400 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے، جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک...
     شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر 5 صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ متوفی راہگیر تھا جسے سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور ٹکر مار کر فرار ہوگیا جبکہ فوری طور پر فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 18 سے 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا لیاری ایکسپریس وے پر شام کے وقت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا...
    کراچی: شہر قائد کے دو مختلف مقامات، کاٹھور پل اور نیٹی جیٹی پل پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ گڈاپ سٹی کے علاقے کاٹھور انصاری پل کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ انور ولد امام بخش ایک ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ملیر میمن گوٹھ کا رہائشی اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جو واقعے کے وقت اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے انور کی لاش سپرہائی وے پر واقع بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز کے مطابق تحقیقات جاری ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز سیف اللہ
    لاہور: دھرم پورہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی پیرا فورس کی کارروائی کے دوران دکانداروں کی شدید مزاحمت سامنے آئی جس کے بعد چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پیرا فورس کے مطابق یہ کارروائی شہری حدود میں تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت کی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی کئی دکانداروں نے مزاحمت کی اور اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد مزاحمت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریوں کے خلاف دکانداروں نے دھرم پورہ سے نہر (کینال روڈ) تک لاہور روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ سڑک بندش کو پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، جس کے باعث علاقے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پُرتشدد واقعات میں کمسن بچوں اور خاتون سمیت 10ا فراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں8افراد زخمی ہوئے۔ نمائش چورنگی پر سوزوکی میں آگ بھڑکنے سے خاکستر ہوگئی۔ اسی طرح ملیر کے تھانہ گڈاپ کی حدود میں مقامی وڈیرے کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ مقامی وڈیرے نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر منیر جوکھیو کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں اپنی اوطاق میں باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اس حوالے سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ایس ایچ او گڈاپ کے مطابق...
    ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کاروائیاں جاری رکھیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائیوں میں 57فیصد اضافہ ہوا اور کم عمر ڈرائیورز کو 4لاکھ 9ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ٹریفک پولیس لاہور نے 1لاکھ 40ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون میں چالان کے ساتھ موٹر سائیکلز کو بند کیا جارہاہے، 18سال سے کم عمر ڈرائیورز کے والدین سے دوبارہ ڈرائیونگ نہ کرنے...
    کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شہری جاں بحق اور دوسرا  شدید زخمی ہوگیا جب کہ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح میمن گوٹھ تھانےکے علاقے ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوارافراد کوکچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا...
    سٹی42: غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک حکام کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2025 میں تیز رفتاری، لاپرواہی اور غفلت برتنے پر 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو چالان کیے گئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کارروائیوں میں 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں، جن سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ان کا کہنا...
    کراچی: شہرقائد میں پیرکی صبح ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آئے۔ قائد آباد تھانے کےعلاقےلانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں  متوفیہ خاتون کی شناخت 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ ارمان ولد احمد  جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ حسنین  ولد احمد کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی...
    کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جان گنوا دینے والے افراد کی تعداد سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 555 افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی؛ ڈمپر کے بائیک کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے بیان کی نفی ہوگئیویڈیو نے چیئرمین ڈمپرز اونر ایسوسی ایشن کے بیان کی بھی نفی کر دی، چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن نے حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر کو قرار دیا تھا۔ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 169، ڈمپر کی ٹکر سے 34 اور ٹریلر کی ٹکر سے 63 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے37 اور بسوں کی ٹکر سے 35 افراد جاں...
    کراچی: شہر قائد میں نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب اور شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب منگل کی الصبح ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ وسیم ولد رفیع کے نام سے کی گئی ، حادثہ موٹرسائیکل گڑھے میں لگنے سے گر کر ہوا ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے سر زمین سے لگا جو جان...
    ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انہیں دی گئی ہدایات کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کی زندگیوں کو نہ صرف نگل رہی ہے، بلکہ ان ٹریفک حادثات میں شہری زخمی بھی ہو رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 546 افراد لقمہ اجل، جبکہ 8 ہزار 136 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں 7 ماہ کے دوران ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں 165 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس میں سب سے زیادہ 62 خونی و جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انہیں دی گئی...
    شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 546 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 136 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں 7 ماہ کے دوران ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں 165 افراد لقمہ اجل بن گئے جس میں سب سے زیادہ 62 خونی و جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا۔  ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انھیں دی گئی ہدایات کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کی زندگیوں کو نہ صرف نگل رہی ہے بلکہ ان ٹریفک حادثات میں شہری زخمی بھی ہو رہے ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں رواں سال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد ، سینئر صحافی عبیداللہ اور اختر ملنگ کررہے تھے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گوادر میں منشیات کی روک تھام اور وائن اسٹورز پر شراب کی فروخت اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی اور علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری خصوصی انفورسمنٹ مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 112 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 1,119 موٹر سائیکلیں اور 412 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ مہم کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر 48 ڈرائیورز کو جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق لین خلاف ورزی پر 845، بغیر لائسنس کے 76، ٹرپل سواری پر 11 جبکہ 23 کم عمر ڈرائیورز کو بھی بھاری جرمانے کیے گئے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہری سے بدتمیزی: ‘تصویر...
    کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور بُلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑاجا رہا ہے، ٹریفک کی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں متوفین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ لانڈھی منزل پمپ رکشا اسٹینڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ محفوظ علی کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو...
    لاہور: شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔  ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔  سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اچھرہ  فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ سجاد کے نام سے کی جبکہ جائے وقوعہ پر ایمبولینس کے ڈرائیور کو لوگوں نے بتایا تھا کہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا۔ تاہم، ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثہ میں کورنگی انڈسٹریل روڈ پر کمپنی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا تھا ۔ پولیس نے حادثے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> محراب پور(جسارت نیوز)دو ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، بھریا سٹی پولیس کی حدود میں دالی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں پیر ماہی کے قریب دالی کے رہائشی 11 سالہ انصار کلہوڑوولد منٹھار کلہوڑو کی نعش ملی ہے جو نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں پیر وتو کے پاس نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سرمد راجپر ولد روش راجپر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کو فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے انہوں نے لاہور ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی مویشی منڈیوں میں سکیورٹی بڑھانے اور ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم بھی جاری کیا ہے وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے متعلق بھی سخت احکامات دیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہر شہر میں بسوں کے مقررہ کرایوں پر سختی سے عمل کروایا جائے بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے اور فٹنس سرٹیفکیٹس آویزاں ہونے چاہئیں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا،مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورسمیت دیگر شہروں میں ٹریفک ک مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا،لاہور،ملتان اوردیگربڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب نےہرشہرمیں ٹرانسپورٹ کےمقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ بسوں کی ونڈسکرین پرکرایہ نامہ، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے اور زائد کرایہ واپس کرانےاور وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ رواں برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا ،مریم نواز نے کہا لائیوسٹاک حکام مویشی منڈیوں میں موجودگی کو یقینی...
    سٹی42ؒ:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  مویشی منڈیوں میں سکیورٹی بڑھائی جائے، لاہور، ملتان سمیت بڑے شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں،ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہر بس پر کرایہ نامہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نمایاں طور پر آویزاں ہو۔اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، لائیوسٹاک حکام کو منڈیوں میں مسلسل موجود رہنے کی ہدایت، انتظامیہ و پولیس افسران کو فیلڈ میں...
    نیو دہلی: دنیا بھر میں ٹریفک حادثات اور خراب ڈرائیونگ کے حوالے سے سروے اور اعداد وشمار جاری کرنے والے ادارے زوٹوبی نے ڈرائیونگ کے حوالے سے بدترین ریکارڈ کے حامل ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زوٹوبی سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت دنیا میں ان سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے جہاں ڈرائیونگ کے دوران شہری لاپروائی اور غفلت کا شکار ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت ٹریفک حادثات میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اور بھارت کو دنیا میں ٹریفک حادثات اور ڈرائیونگ کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت ٹریفک...
    سٹی 42:سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر صدارت اجلاس میں ریسکیو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں ماہانہ آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ریسکیو ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ 2 لاکھ 11 ہزار 354 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں،39 ہزار 978 ٹریفک حادثات میں 436 افراد جاں بحق ہوئے،مختلف اضلاع میں ڈوبنے کے واقعات میں 92 افراد لقمہ اجل بنے،گزشتہ ماہ ایک لاکھ 40 ہزار 645 میڈیکل ایمرجنسیز پر فوری رسپانڈ کیا گیا،آتشزدگی کے 4131 واقعات رپورٹ، لاہور 602 واقعات کے ساتھ سر فہرست رہا،اونچائی سے گرنے کے 5526اورکرنٹ لگنے کے1038 کے کیسز رپورٹ ہوئے،مختلف اضلاع میں جرائم سے متعلقہ 4746 کالوں پر ریسکیو سروسز دی گئیں، جھلسنے کے 331اور ڈوبنے کے 140 واقعات میں مدد...
    کراچی:  شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن دو نمبر میں پیش آیا، جہاں جلی ہوئی فیکٹری کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے راہگیر کو کچل دیا۔ متوفی کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ دوسرا واقعہ سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیل سوار دو خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی ایدھی حکام...
    — فائل فوٹو  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک انتظام میں بہتری، حادثات میں کمی، لائسنسنگ میکانزم میں شفافیت پر توجہ مرکوز ہے، ٹریفک افسران کو باڈی کیم فراہم کیے جا رہے ہیں، چالان کا ویڈیو و تصویری ثبوت دستیاب ہوگا۔اُنہوں نے بتایا کہ روڈ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےلیے 1400 پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہوگئی ہے، تجاوزات ختم کروائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور قوانین لاگو کروانے میں ڈی پی اوز بھی ذمہ دار ہوں گے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز...
    صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے کہا کہ قندھاری بازار کوئٹہ میں وکیل نے دیگر افراد کے ہمراہ سینٹری ورکرز کو تجاوزات ہٹانے اور نالی کا کچرہ صاف کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کیجانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ قندھاری بازار میں سینٹری ورکرز پر تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی خبر رساں ادارے کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے قندھاری بازار میں ایک وکیل نے دیگر لوگوں کے...
    پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک نظام میں بہتری سے متعلق اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر ان کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ون ویلنگ یا خطرناک ڈرائیونگ پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے گاڑیوں سے باہر خطرناک انداز میں لٹکتے سریے کو فوری طور پر روکنے اور ایسی گاڑیوں کو بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک چالان کیساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کیے جائیں۔
    —فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔کراچی کے علاقے  اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ملزمان نے لوٹ مار کی، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی، ٹریفک پولیس موقع پر تماشائی بنی رہی، ملزمان فائرنگ کرتے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے کسی متاثرہ شخص نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔
    لاہور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2025ء) پنجاب  ایمرجنسی سروس نے ماہ اپریل کے دوران پنجاب بھر میں 203,327 ایمرجنسیزپربروقت رسپانس کرتے ہوئے 206,685ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں۔ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران44,086روڈ ٹریفک حادثات میں 433 افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ ماہ 203,327 ایمرجنسیزپر بروقت رسپانس کیا،جن میں سے 131,511 میڈیکل ایمرجنسیز تھیں جبکہ 44,086 روڈ ٹریفک حادثات، 5,002 گرنے/سلپ ہونے کے واقعات، 3,713 ڈلیوری کیسز، 4,539 جرائم کے واقعات، 5,090 آتشزدگی کے واقعات، 2,070 پیشہ ورانہ / کام کے دوران زخمی ہونے کے واقعات، 977 جانوروں کو ریسکیو کرنے، 702 کرنٹ لگنے کے واقعات،456 جھلسنے کے واقعات، 70 ڈوبنے کے واقعات، 31عمارتیں گرنے اور5,080 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل تھیں۔(جاری ہے) ایمرجنسی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں خونیں ٹریفک حادثات میں رواں سال جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 298 تک پہنچ گئی، ہیوی وہیکلز سے کچل کر خواتین اور بچوں سمیت 95 افراد جاں بحق ہوئے۔ نجی چینل کے مطابق کراچی میں خونی ٹریفک حادثات تھنے کا نام ہی نہیں لے رہے، اعدادوشمار کے مطابق رواں سال تین ماہ اور 27 روز میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 298 تک پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران ٹریفک کے حادثات میں زندگی سے محروم ہوجانے والوں میں 27 خواتین، 40 بچے اور بچیاں اور 231 مرد شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ان خونی ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت95 شہری ہیوی وہیکلز کےپہیوں تلے کچل جاں بحق...
    کراچی میں گزشتہ رات سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ سمیرعالم کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک طالب علم تھا اور کام سے سائٹ ایریا آیا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے عزیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ لواحقین کے مطابق دونوں افراد کل کسی کام سے حب چوکی سے سائٹ ایریا آ رہے تھے، جب یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر موقع سے...
    ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔ مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا   پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ اور نیوکراچی ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ علی بخش ولد عمر دین کے نام سے کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان کار کا ڈرائیور سے جس نے تیز رفتار کار خور کار سے ٹکرائی ہے۔ علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، نیوکراچی ناگن چورنگی...
    کراچی: شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ عماد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ پیر کی شب 8 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔ حکام کے مطابق شہر قائد میں رواں سال 2025 کے دوران...
    کراچی: شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔ پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔ دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی...
    راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...
     سٹی42:  کراچی میں  ٹریفک حادثات کو لسانی فسادات کروانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہر میں  ہونے والے ٹریفک حادثات لسانی تشدد نہیں ہیں بلکہ افراد کی نااہلی  اور انتظامی نا اہلی ہیں۔  یہ باتیں عوامی نیشنل پارٹی کے کراچی کے لیڈر  شاہی سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔  ایم کیو ایم پاکستان کے سینئیر رہنما بھی اس موقع پر شاہی سید کے ساتھ موجود تھے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح  شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریفک حادثات کو لسانی رنگ نہ دیا جائے، شرپسند عناصر کے ہاتھوں ٹرانسپورٹ کا جلایا جانا حکومت اور...
    کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال ٹول پلازہ پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 25 سالہ شیر محمد کو طبی امداد فراہم کی...
    پاکستان میں ٹریفک حادثات اور ان میں جاں بحق ہونے والوں کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ آئے روز جان لوا حادثات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں، جن میں بیسیوں افراد مارے جاتے ہیں۔ کراچی ، لاہور، پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے۔گزشتہ روزپاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کے علاقے بچیانہ، اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ بدقسمت خاندان لوڈر رکشہ پر سوار تھا، پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس رکشہ کو روندتی ہوئی گزرگئی۔  پاکستان میں ٹریفک قوانین کے جو آرڈیننس موجود ہیں، ان میں سے قومی وہیکل...
    پشاور(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے عید کے تیسرے روز سے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی لوٹ آئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملاکنڈ اور سوات کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ چراٹ ، پشاور اور ڈی آئی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہےاور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ، چترال، دیر، سوات اور گلیات میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔ بارش اور ہوائیں چلنے کے بعد...
    کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی دوبارہ کرنے پر 2,500 روپے کا اضافی جرمانہ عائد کیا جائے گا، جو کہ موجودہ خلاف ورزی کے جرمانے کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر شہر قائد میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ کر دیا گیا، جن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹفصیلات کے مطابق ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت آئی جی سندھ پولیس نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، تمام...
    — فائل فوٹو اسلام آباد میں آج نمازِ جمعہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد کےچیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر اور ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب نے مساجد کا دورہ کیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں افسران نے جمعۃ الوداع کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلیاسلام آباد میں شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی۔ چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر نے بتایا ہے کہ نمازِ جمعہ کے لیے آنے والے شہریوں کے لیےخصوصی انتظامات کیے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ نہ رکا، ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق ،ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی سرجانی نادرن بائی پاس ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور بھاگ گیا۔ سرجانی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گلشن معمار کے رہائشی پانچ دوست 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر حب پر پکنک منانے جارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ منگھوپیر کی طرف ناردرن بائی پاس پر ایک پٹرول پمپ کے قریب...
    جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنم ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں، تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو قبول کرنا چاہیئے کہ ٹریفک حادثات سنگین مسئلہ ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔ رہنم ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی...
    تقریب میں گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا، لیکن تمھیں اللہ کو جواب دینا ہے، تمھیں منصب اللہ نے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹا دو، کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں، یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے میئر...
    ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چھیپا اعداد و شمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر...
    کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار  سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے، سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہونے پرمشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگادی، پولیس نے واقعے کے ذمے دار 2 ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔ جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے پچیس سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالصبور جاں بحق ہوگیا، موقعے پر موجود مشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگادی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔لیاقت آباد نمبر دس میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق کی شناخت حیدر قریشی کے نام سے ہوئی، پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔کیماڑی ایک نمبر میں نامعلوم...
    ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کو سمنگلی روڈ سے ملانیوالی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ چھاؤنی کے عقب سے گزرنے والی فلائے اوور کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ کو سمنگلی روڈ سے ملانے والی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ فلائی اوور کے بند ہونے کے باعث ٹریفک میں نمایا بدنظمی اور رش دیکھا جا...
    کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ہیوی ٹریفک حادثات کا مقدمہ وزیربلدیات، میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن افسران کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ شہر کے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہرمیں داخلے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا، اس جرم میں دہشتگردی کے الزام میں مجھے مقدمات میں پھنسایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں چھ گھنٹے کی اجازت لے کر 24گھنٹے ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں، درجنوں غیر قانونی ہائیڈرنٹس واٹر کارپوریشن کی ایما پر چلتے ہیں، وزیر بلدیات، ایم ڈی واٹرکارپوریشن اور میئر کراچی غیر رجسٹرڈ...
    شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہنجر وال ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ،اچھرہ میں بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چونگی امر سدھو میں30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ،ہیر کے علاقہ نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی...
    کراچی: شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نانا اور نواسہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ سفیل جوکھیو اور ان کا 4 سالہ نواسہ سخی جوکھیو جاں بحق ہوگئے۔  حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے، جن میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔ حادثے میں سفیل جوکھیو کی اہلیہ نور بانو جوکھیو، ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں اور تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بحیثیت مہمان خصوصی چیمبر کے ارکان تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کمشنر کو ٹریفک حادثات کی روک تھام سڑکوں پر کچرہ کنڈیوں کے مسائل اور تجاوزات کے خاتمہ اور سدباب کے لئے تجاویز دیں۔اس موقع پر کمشنر نے تاجروں اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان ضلعی سطح پر رابطہ کو مضبوط بنانے کے لئے...
     امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑے ڈمپر اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات ہیں منعم ظفر نے کہا کہ میٹنگ پر میٹنگ ہو رہی ہیں، اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حالانکہ یہ...
    کراچی میں ٹریفک حادثات پر آل پارٹیز کانفرنس، واقعات کو سیاسی رنگ نہ دینے کا متفقہ فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )کراچی میں ٹریفک حادثات سمیت دیگر معاملات پر سندھ حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اسٹیک ہولڈرز نے ٹریفک حادثات کو سیاسی رنگ نہ دینے پر اتفاق کیا جبکہ سیاسی جماعتوں نے سندھ حکومت سے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے بالخصوص ٹریفک کے حوالے...
    فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ جو جانیں ضائع ہوئی انکو ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے، انتظامی مسئلے کو انتظامی طور پر ہی حل ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات سمیت دیگر معاملات پر سندھ حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اسٹیک ہولڈرز نے ٹریفک حادثات کو سیاسی رنگ نہ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ سیاسی جماعتوں نے سندھ حکومت سے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور وکلا تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے شہر کے ٹریفک مسائل کی وجوہات اور حل پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالت اور قوانین پر عملدرآمد کا فقدان ہیں۔ ٹریفک پولیس کو بھتہ خوری اور رشوت ستانی سے باز رکھنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ سٹی وارڈن فورس میں شہر کے نوجوانوں کو بھرتی کر کے ٹریفک کنٹرول کا نظام بہتر کیا جائے۔ مزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے جلد مکمل کیے...
    دنیا بھرمیں روزانہ 3300 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر بات چیت کے لیے ورلڈ بینک کے وفد کی پاکستان آمد عالمی بینک کی روڈسیفٹی کے حوالے سے حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہر سال 12 لاکھ سے زیادہ افراد جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام روڈسیفٹی کے دوسرے عشرے کا پہلا نصف مکمل ہورہا ہے اورایسے میں سڑکوں پرہونے والے حادثات میں اموات اور سنگین چوٹوں کو 2030 تک نصف کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ ہدف اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں بھی شامل ہے ٹریفک کے حادثات میں ہلاک اورزخمی ہونے...
    شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافے کے معاملے پر جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔  درخواست گزاروں میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین اور رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق شامل ہیں جبکہ درخواست عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط  درخواست میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، کے ایم...