سٹی42ؒ:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  مویشی منڈیوں میں سکیورٹی بڑھائی جائے، لاہور، ملتان سمیت بڑے شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں،
ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہر بس پر کرایہ نامہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نمایاں طور پر آویزاں ہو۔
اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، لائیوسٹاک حکام کو منڈیوں میں مسلسل موجود رہنے کی ہدایت، انتظامیہ و پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم اور صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا  کہ عوام کو عید کے دوران سہولت، تحفظ اور شفاف ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

کل کی سرکاری چھٹی منسوخ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

فائل فوٹو

کراچی ٹریفک پولیس نے آج جے یو آئی (ف) کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

کراچی میں آج ایم آرکیانی چوک اور آرٹس کونسل کےقریب جے یو آئی (ف) کا جلسہ ہوگا جس کے تحت شاہین کمپلیکس سے فوارہ چوک تک سڑک بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ضیاءالدین سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کلب چوک شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا، شاہین کمپلیکس سے پریس کلب جانے والی ٹریفک کوپی آئی ڈی سی اور شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا۔

جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا فلسطینیوں کیلئے ملک گیر مہم کا اعلان، مجلس اتحاد امت قائم

لاہورجماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کے...

اسی طرح پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو آواری کی طرف موڑا جائے گا، ریکس سینٹر سے فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو آواری یاکلفٹن بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چھتری چوک سے ایم آرکیانی جانے والی ٹریفک کو ایس ایم لاء کالج کی طرف موڑا جائے گا، اہلحدیث چوک سے ایم آر کیانی جانے والی ٹریفک کو شارع لیاقت بھیجا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے
  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز