اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے، یورپی یونین کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
یورپی یونین نے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل کی اپیل کو دہرایا اور کہا ہے کہ تمام فریقین 26 نومبر 2024ء کو طے پانے والے معاہدے کی مکمل پابندی کریں اور اسرائیل سے پورے لبنانی علاقے سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج پر اسرائیل کے تازہ ترین حملے کی مذّمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے، تمام فریقین جنگ بندی کا احترم کریں۔ یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 26 اکتوبر کو بھی اسرائیلی حملے میں یونیفیل کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ حملہ حالیہ ہفتوں میں اسی نوعیت کے واقعات کی ایک کڑی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے اور مقامات کی سلامتی و تحفظ کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کے مطابق یقینی بنایا جانا چاہیے۔یورپی یونین نے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل کی اپیل کو دہرایا اور کہا ہے کہ تمام فریقین 26 نومبر 2024ء کو طے پانے والے معاہدے کی مکمل پابندی کریں اور اسرائیل سے پورے لبنانی علاقے سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لبنانی علاقے سے یورپی یونین نے
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید،3 گرفتار
دیر البلاح میں گولہ باری سے 2 بھائی شہید،اب بھی غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض
دونوں بھائیوں نے بفرزون کی حد عبور کی تھی، مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں
اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ طولکرم سے مزید 3 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے 2 بھائی شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں بھائیوں نے اسرائیلی فوج کے قائم کیے ہوئے بفرزون کی حد عبور کی تھی جو اسرائیلی فوج نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔اسرائیلی فوج 10 اکتوبر سے اب تک جنگ بندی معاہدے کی 80 مرتبہ خلاف ورزی کرچکی ہے جس میں 97 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج اب بھی غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض ہے، جہاں سے انخلا اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔دوسری جانب غزہ امن معاہدے کے بعد تاحال اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران طولکرم سے مزید 3 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔