data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے جناح ٹاؤن پی ای سی ایچ ایس سے چنیسر گوٹھ کو 18 انچ پانی کا کنکشن دینے سے متعلق درخواست پر واٹر کارپوریشن سے پانی کی تقسیم کا میکنزم طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی میں جناح ٹاؤن پی ای سی ایچ ایس سے چنیسر گوٹھ کو 18 انچ پانی کا کنکشن دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار چیئرمین یوسی 8 جنید مکاتی اور چیئرمین یوسی 7 محمد سلیم کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ چنیسر ٹاؤن کو پانی کی لائن دینے کے بعد سے جناح ٹاؤن میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ تمام آبادیوں کو مساوی طور پر پانی فراہم کیا جائے۔ واٹر بورڈ کو کسی بھی علاقے سے 18 انچ کا کنیکشن دوسرے علاقے کو دینے کا اختیار نہیں۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے استفسار کیا کہ بتایا جائے پانی کی تقسیم کس بنیاد پر کی جاتی ہے؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ ایک علاقے کا پانی بند کرکے دوسرے علاقے کو دیا جارہا ہے۔ عدالت نے واٹر کارپوریشن سے پانی کی تقسیم کا مکینزم طلب کرلیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی کی

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا