معاہدے پر کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اوریونیورسٹی آف واہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی نے دستخط کیے۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) اور یونیورسٹی آف واہ نے اکیڈمک شراکت داری کے لیے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کر دئے ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق معاہدے پر کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اوریونیورسٹی آف واہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی نے دستخط کیے۔ باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو نے کہا کہ ہم یونیورسٹی آف واہ کی ٹیم کی مہمان نوازی اور تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے آئی یو فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کی راہوں کو تلاش کرنے کے لیے بے تاب ہے جو تعلیمی تجربات کو بڑھائے گا اور ایک دوسرے کے کلچر کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ تقریب میں یونیورسٹی آف واہ کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوریک) کے ڈائریکٹر نے یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور ممکنہ شعبوں جیسے تحقیقاتی شراکت داری، نصابی ترقی اور وسائل کی اشتراک پر روشنی ڈالی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یونیورسٹی آف واہ کے آئی یو

پڑھیں:

امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے سہ فریقی سلامتی شراکت داری کے عزم کی تجدید کی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے وزرائے دفاع نے بدھ کو اپنے تین ملکی دفاعی اور سکیورٹی معاہدے  امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ (AUKUS ) میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آسٹریلیا کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس اور برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کو پنٹاگون میں سالانہ AUKUS وزرائے دفاع کی ملاقات کے لیے خوش آمدید کہا۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع نے کہا کہ معاہدے کے تحت سب میرینز کی تیاری، جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور فوجی تربیت میں تعاون تیز کیا جائے گا تاکہ خطے میں دفاع مضبوط اور طویل مدتی سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ AUKUS کے پہلے ستون میں سب میرین تعاون کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ مضبوط ہتھیاروں کے ذریعے ڈٹ کر دفاع کیا جا سکے جبکہ دوسرے ستون میں جدید صلاحیتوں کی ترقی اور فوری جنگی مقاصد پر توجہ مرکوز رہے گی۔

یاد رہے کہ AUKUS معاہدہ ستمبر 2021 میں ہوا، جس کے تحت آسٹریلیا کو ورجینیا کلاس کے نیوکلیئر طاقت والے سب میرینز فراہم کیے جائیں گے، جن کی ترسیل کا آغاز 2032 میں متوقع ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے
  • یوم مادر، جامعہ اُمّ الکتاب لاہور میں سالانہ خواتین کانفرنس کل ہوگی
  • الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
  • امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے سہ فریقی سلامتی شراکت داری کے عزم کی تجدید کی
  • بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان بحری دفاع کے تعاون کے نئے مفاہمتی معاہدے پر دستخط
  • ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے سمینار سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال خطاب کر رہے ہیں اورپوسٹر کے مقابلے کامیاب طلبہ کو شیلڈ دے رہے ہیں
  • سی پیک، پاک چین نئی تعلیمی و تحقیقی شراکتداری، اہم معاہدے طے
  • عمران خان کے دائیں پاؤں میں موہکا، ڈاکٹروں نے میڈیسن تجویز کر دی
  • پاک انڈونیشیا تعلقات میں نیا موڑ،تاریخی معاہدے طے پاگئے
  • پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ