سعودی عرب؛ ٹریفک حادثے میں 4 طالبات جاں بحق اور ایک شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سعودی عرب میں بیشہ خمیس مشیط روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس نے پورے شہر کو سوگوار کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق پانچ طالبات ایک گاڑی میں سوار ہوکر یونیورسٹی کی جانب جارہی تھیں جب سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔
گاڑیوں کا تصادم اتنا خطرناک تھا کہ طالبات کی گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔ 4 طالبات موقع پر جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شدید زخمی ہیں۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والی طالبات کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
افسوسناک حادثے کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی کو بند کردیا گیا اور طالبات کی درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، 4 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 4 طلبہ اور وین ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قبا مسجد کے قریب اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 4 طلبہ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ شارکٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔