کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکا،لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ دھماکے میں محفوظ رہے۔
ایس ایس پی کیچ کیپٹن ( ر) زوہیب محسن بلوچ نے بتایا کہ کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی ہیں مزید تفیش جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر محفوظ رہے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر کی
پڑھیں:
میانمار فوج کا اسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے
میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں حکمران فوجی جنتا کے فضائی حملے نے ایک بڑے سرکاری اسپتال کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین، امدادی کارکن اور باغی گروپ اراکان آرمی کے ترجمان کے مطابق فضائی بمباری بدھ کی رات مروک یو ٹاؤن شپ کے 300 بستروں پر مشتمل جنرل اسپتال پر کی گئی، جو مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ترجمان اراکان آرمی نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کیونکہ راکھین کے کئی علاقوں میں جاری لڑائی کے باعث بیشتر طبی سہولیات بند ہیں۔
امدادی کارکنوں کے مطابق اسپتال کی عمارت صبح تک ملبے کا ڈھیر بن چکی تھی اور درجنوں لاشیں باہر رکھی تھیں، جبکہ زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
میانمار 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے مسلسل خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے اور فوج باغی گروہوں پر فضائی حملوں میں اضافہ کر چکی ہے۔
اراکان آرمی گزشتہ سال سے مروک یو اور ریاست کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول رکھتی ہے اور حملے سے قبل یہاں کوئی تازہ جھڑپ رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔