اسلام آباد+ لاہور  (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب  پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے جاچکے تھے بلکہ فنڈز بھی مہیا کیے جاچکے تھے، اور وہ انفراسٹرکچر بن بھی گیا مگر گیس دستیاب نہیں تھی۔ تاہم آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے معیاری ایندھن ری گیسیفائیڈ لیکویڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کے کنکشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، آج خوشی کا دن ہے۔ یہی وہ تسلسل ہے جو میاں نواز شریف کے دور سے چلا آرہا ہے، جب 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو پورے پاکستان میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور اندھیرے تھے۔ نوازشریف نے آتے ہی اندھیرے ختم کیے۔  علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ کے رہنمائوں نے ملکی معاشی صورتحال کے علاوہ پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔ نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کا دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہوگا۔ شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض جائیں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینئر اراکین بھی شامل ہیں۔ وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس ’’ایف آئی آئی 9‘‘ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم  محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، قومی یکجہتی کے فروغ، استحکام پاکستان، بین المسالک ہم آہنگی اور امت مسلمہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رابطہ سیکرٹری ملک سلمان منگلا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے، عالمی و علاقائی امن اور حکومت کی سفارتی کوششوں سے پاکستان کے عالمی وقار کی بحالی کے موضوعات پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ جماعت حکومت کی اتحادی ہے اور حکومت اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر مرحوم کی دینی خدمات، اتحاد امت کے فروغ اور سیاست میں ان کے مثبت کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مرکزی جمعیت اہلحدیث ہوئے کہا کہ شہباز شریف گیس کنکشن نواز شریف شریف نے

پڑھیں:

نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کاروباری رہنماؤں کا حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کا عزم
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان