وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔
امدادی سامان میں دوائیں، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں،وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طلحٰہ برکی نے لاہور ایئر پورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ امداد کی فراہمی کا یہ سلسلہ ہماری مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمے داری کا عکاس ہے۔
ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری
طلحٰہ برکی نے کہا کہ این ڈی ایم اے، تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن داد و تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مجموعی طور پر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔