قطر و پاکستان خوشحال مستقبل کیلئے کام کرنے پر پُرعزم ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مشترکہ خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
قطر کے قومی دن پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امیر قطر کی قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہبازشریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کا پر عزم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث مسرت ہے، پاکستان کے قطرکے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
انڈونیشی صدر آج پاکستان پہنچیں گے
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشی صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔
انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جبکہ صدر آصف زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔