وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ ترکمانستان وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کیلئے روانہ وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (International Year of Peace and Trust-2025)، عالمی دن برائے غیر جانبداری (International Day of Neutrality) اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے.

وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے. نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں. 

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم  شہبازشریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم  شہباز شریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم بین الاقوامی فورم امن اور اعتمادمیں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم ترکمانستان کےصدرسردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے،دورے کےدوران شہباز شریف مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے،ملاقاتوں میں باہمی تعاون،خطےمیں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں پر بات ہوگی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 69 ہزار کی حد بحال

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی روابط مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان پہنچ گئے، اشک آباد میں پُرتپاک استقبال
  • وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ
  • وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
  • ترکمان صدر کی دعوت، وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ
  • وزیراعظم  شہبازشریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے