اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، خبرنگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف سے ازبکستان کے سفیر نے ملاقات کی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ازبکستان سے تاریخی، ثقافتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ازبکستان سے دفاعی تعاون سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون چاہتا ہے ازبک سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے خطے میں امن اور اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا تاجک سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی تاجک سفیر نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سفیر نے

پڑھیں:

امریکہ، پاکستان کا دیرینہ سکیورٹی تعاون بہت اہم: ناظم الامور 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، خبرنگار) امریکی ناظم الامور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کا دیرینہ سکیورٹی تعاون بہت اہم ہے۔ پاک امریکہ تعلقات صدر ٹرمپ کے دور میں مزید مضبوط ہوئے۔ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شعبوں میں تعلقات بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار یو ایس ای ایف پی کے لئے مستقل عمارت قائم کی گئی ہے۔ نئی عمارت تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی سرگرمیوں کیلئے جدید سہولیات سے راستہ ہے۔ عمارت پاکستان اور امریکہ کی دیرینہ تعلیمی شراکت داری کی علامت ہے۔ طلباء کو آن لائن کتابوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے اور تحقیق کیلئے رہنمائی آن سائٹ دستیاب ہو گی۔ عمارت میں فلم سکریننگ ثقافتی پروگراموں اور سیمینارز کے لئے جدید آڈیٹوریم قائم کیا گیا۔ طلباء کیلئے تھری ڈی پرنٹنگ پوڈکاسٹ اور سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کی تربیت کا بندوبست ہے۔ اسلام آباد سے خبرنگار کے مطابق پاک-امریکہ تعلیمی شراکت داری کی مضبوطی کیلئے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نییو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا امریکی ناظم الامور (سی ڈی اے) نیٹلی اے بیکر نے وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر کے ہمراہ اسلام آباد میں یوایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان  (یو ایس ای ایف پی) کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ، پاکستان کا دیرینہ سکیورٹی تعاون بہت اہم: ناظم الامور 
  • امریکی سفیر سے ملاقات: بجلی شعبہ کی ترقی‘ سرپلس پاور پیکج پر مدد کریں: اویس لغاری 
  • ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاک، ازبک تاریخی، ثقافتی ، مذہبی وبرادرانہ تعلقات ہیں، خواجہ آصف
  • خواجہ آصف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دفاع اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
  • سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال
  • محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن، منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیئرمین سینٹ کا دورہ ملائیشیا: کاروباری برادری کی جانب سے عشائیہ 
  • محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، انسداد منشیات، سیکیورٹی اور امیگریشن تعاون پر اتفاق