امریکا اور پاکستان کا دیرینہ سیکیورٹی تعاون بہت اہم ہے، نیٹلی بیکر
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کا دیرینہ سیکیورٹی تعاون بہت اہم ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات صدر ٹرمپ کے دور میں مزید مضبوط ہوئے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعلقات بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار یو ایس ای ایف پی کے لیے مستقل عمارت قائم کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئی عمارت تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی سرگرمیوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہے، عمارت پاکستان اور امریکا کی دیرینہ تعلیمی شراکت داری کی علامت ہے۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ طلبا کو آن لائن کتابوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائے گی، امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے اور تحقیق کے لیے رہنمائی آن سائٹ دستیاب ہوگی۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ عمارت میں فلم اسکریننگ، ثقافتی پروگراموں اور سیمینارز کے لیے جدید آڈیٹوریم قائم کیا گیا ہے۔ طلبا کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ، پوڈکاسٹ اور سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کی تربیت کا بندوبست بھی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیٹلی بیکر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ امریکی ڈالر کی منشیات ضبط
پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران بحیرۂ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق سمندر میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔
پاکستان نیوی قومی بحری مفادات کے تحفظ اور سمندری حدود میں مؤثر نگرانی کے لیے باقاعدگی سے RMSP کے تحت گشت سرانجام دیتی ہے۔ نیوی خطے اور دنیا کے اہم شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط سیکیورٹی اقدامات میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے جس سے ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔