حکومتی کام ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں کی پروکیورمنٹ اور حکومتی کام ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب سندھ بھر میں پبلک پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈرز، جن اداروں کو استثنا حاصل تھا، اب تمام استثنا ختم کر دیے گئے ہیں اب تمام پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈرز صرف ای ٹینڈرز کے ذریعے ہوں گے۔سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای پیڈ اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے تمام سرکاری محکموں میں شفافیت کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور ایسے تمام راستے بند کرنے ہوں گے جن سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا امکان ہو۔ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام محکموں میں پروکیورمنٹ صرف اور صرف ای ٹینڈرنگ اور ای پیڈ کے ذریعے ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے شفافیت بڑھے گی، عوام کے پیسے بچیں گے اور بدعنوانیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ حکومت کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور آج کے بعد تمام ٹینڈرز ای ٹینڈرز کے ذریعے ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر اس وقت عمران خان کے خاندان کے لوگ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ذریعے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پنجاب میں تمام تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کے احکامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔
پنجاب پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تعلیمی اداروں کے لئے سیکورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں دوسرے صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو کرنے کی ہدایت کی ہے۔