گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)گڈز ٹرانسپورٹرز نے بروز پیر سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔اس اعلان کا اظہار سابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔
ملک شہزاد اعوان کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس میں گاڑیوں کے خلاف درج ایف آئی آرز واپس لینے، گاڑیوں کو ناجائز روکنے کا سلسلہ ختم کرنے اور ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اعتراضات شامل تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے ڈرائیورز کو لاک اپ میں رکھا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں، جس پر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو تین روز کی مہلت دی تھی۔ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ 72 گھنٹوں کے دوران اگرچہ پنجاب حکومت کے نمائندوں نے رابطہ کیا لیکن مطالبات کے حل کے لیے کوئی عملی پیش رفت نہیں کی گئی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پیر سے کراچی سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کوئی لوڈنگ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومتیں تمام مطالبات تسلیم نہیں کرتیں، پہیہ جام ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ملک شہزاد اعوان نے اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا۔راولپنڈی اسلام آباد میں اسکول کالج کے لیے چلنے والی پک اینڈ ڈراپ سروس بھی ہڑتال میں شامل ہیں۔ پک اینڈ ڈراپ وینز گھروں پر نہ پہنچیں جس کے بعد والدین از خود بچوں کو تعلیمی ادروں میں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
شاہراوں پر صبح سویرے پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بھی نہ ہونے کے برابر،مال بردار اور گڈز ٹرانسپورٹرز بھی ہڑتال میں شامل ہیں۔ اتوار کو اضلاع کی سطح پر انتظامیہ کے ٹرانسپورٹرز سے مزاکرات جاری تھے۔ رات گئے تک لاہور میں صوبائی سطح پر بھی مذکرات ہوئے لیکن آرڈینس کے معاملہ پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔راجہ خاقان جمیل نے کہا کہ حکومت پنجاب ہمارے مطالبات کو منظور کرنے سے انکاری ہے۔ مطالبات کی منظوری تک کوئی ٹرانسپورٹر اپنی گاڑی کو روڈ کے اوپر نہ لے کر آئے۔ سوزوکی یونین کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ اور دیگر ٹرانسپورٹ سے مسافروں کو اتار دیا گیا۔اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹرز نے کنٹینرز، ٹرالرز اور ٹینکرز بھی روک دیے۔ تمام سامان بردار گاڑیوں کو پہیہ جام کر دیا گیا۔ کراچی بندرگاہ سے کوئی نئے سامان کی ترسیل کے لیے لوڈنگ روک دی گئی۔ تمام گاڑیاں ان لوڈ ہو کر ٹرک اسٹینڈ پر رک رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے 300ملین کی ریکوری کرلی مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا سارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گڈز ٹرانسپورٹرز پہیہ جام ہڑتال

پڑھیں:

ٹریفک آرڈیننس2025 کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا کیا حال ہے؟

بھاری ٹریفک جرمانوں اور نئے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے خلاف پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی آج لاہور سمیت پورے پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال کر رہی ہے۔

ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، منی بسز، لوڈرز، رکشے، انٹرا سٹی، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔

بس اڈے خالی پڑے ہیں، مسافر پریشان ہیں، طلبہ اسکول نہیں جا سکے جبکہ سامان کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

لاہور کے لاری اڈے، بادامی باغ اور دیگر ٹرمینلز پر گاڑیاں کھڑی ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے بینرز لگا کر پیغام دیا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پہیے نہیں چلیں گے۔

راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ سمیت تمام بڑے شہروں میں بھی یہی صورتحال ہے۔

 ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ: آرڈیننس فوری واپس لو!

ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 بغیر مشاورت کے نافذ کیا گیا اور اس کے تحت تیز رفتاری، سگنل توڑنے وغیرہ پر ہزاروں روپے بطور جرمانہ وصول کیے جارہے ہیں جو ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی کمر توڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیوروں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 12 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ باقی پاکستان میں صرف 1200 روپے ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، ہڑتال جاری رہے گی اور اگر مطالبات نہ مانے گئے تو 10 دسمبر سے ملک بھر میں شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت سے مذاکرات

ٹرانسپوٹرز متحدہ ایکشن کے درمیان مذکرات کا پہلا دور ناکام رہا۔ ٹرانسپوٹرز کے مذاکرات اس وقت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر سے ہور ہے ہیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے اپنے جو مطالبات سامنے رکھے ہیں، وہ کافی زیادہ ہے۔ ٹرانسپورٹرز چاہتے ہیں کہ جرمانوں میں کمی کی جائے اور مقدمات درج نہ کیے جائیں، جرمانوں میں کمی کا فیصلہ کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث سپلائی چین مفلوج، معیشت کا پہیہ جام ہونے کا خطرہ

ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات ناکام ہوئے۔ اگلا دور آج دوپہر 2 بجے متوقع ہے جس میں جرمانوں میں کمی، مقدمات واپس لینا اور دیگر 25 نکات پر بات ہوگی۔

 آئی جی پنجاب کا سخت موقف

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانا موت کو دعوت دینا ہے۔ انہوں نے ہڑتال کو بلیک میلنگ قرار دیا اور کہا کہ سکول بچوں کی جانوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اگر کوئی گاڑی زبردستی روکے گا تو اسے ضبط کر لیا جائے گا۔

 عوامی ردعمل

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال سے لاکھوں مسافر، طلبہ، تاجر اور صنعتکار متاثر ہو رہے ہیں۔ اشیاء کی ترسیل رک جانے سے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

صورتحال ابھی کشیدہ ہے۔ آج کے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ہڑتال مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم
  • ٹرانسپورٹرز کی پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال، متعدد بس اڈے بند، مسافر پریشان
  • ٹریفک آرڈیننس2025 کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا کیا حال ہے؟
  • ٹرانسپورٹرز کا آج پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا غیر معینہ مدت کیلیے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
  • راولپنڈی: بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
  • ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کیخلاف  ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان