اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے متعدد احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رات گئے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کے لیے متعدد احکامات جاری کیے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے واضح ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں، اور جس تھانے کی حدود میں غیر قانونی افغان باشندے پائے گئے، اس کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہوگا۔قاضی علی رضا نے قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی ہوائی فائرنگ پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے ’’نشہ اب نہیں‘‘ مہم میں مزید تیزی لانے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت دی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز، اشتہاری ملزمان اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا۔موٹر سائیکل اور کار چوری میں ملوث گینگز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ ایس ایچ اوز نائٹ پٹرولنگ کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنائیں اور تمام پٹرولنگ یونٹس فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔مزید برآں، قاضی علی رضا نے احکامات دیے کہ تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے دفاتر میں شہریوں کے مسائل سنیں اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ہر درخواست گزار کی داد رسی کو یقینی بنائیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ وہ ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ خود لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اچھے کام پر انعام اور فرائض میں غفلت پر سزا دی جائے گی۔”جو افسر اچھا پرفارم کرے گا وہ ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا۔ ایس ایس پی قاضی علی رضا نے ہدایت کی کہ تمام افسران عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم کی نشاندہی اور شہر کے امن کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید بنوں: گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور 2 پولیس اہلکار شہید سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس کریک ڈاو ن کے خلاف

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل