گوگل نے اپنی سالانہ ’ایئر ان سرچ 2025‘ رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین نے اس سال سب سے زیادہ کن موضوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی کرکٹ سرچ رجحانات پر غالب رہا جبکہ تفریح میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے۔ لوگ مصنوعی ذہانت  (یا اے آئی) کے نئے ٹولز کے بارے میں بھی بڑی تعداد میں معلومات تلاش کرتے رہے۔

لوگوں نے نئے کھانے پکانا، پیسے کی سرمایہ کاری، انشورنس، وکیل ڈھونڈنے اور امتحانی نتائج کے حوالے سے بھی بے شمار سرچز کیں۔

کھیل

پاکستانیوں نے کھیلوں میں ایک بار پھر ثابت کیا کہ کرکٹ ان کی پہلی ترجیح ہے۔

سب سے زیادہ سرچ کیے گئے میچ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ رہے جبکہ پاکستان سپر لیگ پورے سال کا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ٹورنامنٹ ثابت ہوا۔

ایشیا کپ، جو بھارت کے ٹرافی قبول نہ کرنے کے تنازع کے ساتھ ختم ہوا، پاکستان میں تیسرا اور دنیا بھر میں دوسرا سب سے زیادہ سرچ ہونے والا ایونٹ رہا۔

سب سے زیادہ سرچ کیے گئے کرکٹ موضوعات

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

پاکستان سپر لیگ

ایشیا کپ

پاکستان بمقابلہ بھارت

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

بھارت بمقابلہ انگلینڈ

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی

پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات

سب سے زیادہ سرچ کیے گئے کھلاڑی، ایتھلیٹس

ابھیشیک شرما

حسن نواز

عرفان خان نیازی

صاحبزادہ فرحان

محمد عباس

صائم ایوب

یاسر خان

کاشف علی

سیف حسن

عبدالصمد

ڈرامے، پاکستانیوں کی بڑی تفریح

رپورٹ کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپور ڈراموں نے اس سال پاکستانیوں کا دل جیتا۔

 شیر، مہرہ، دایان اور دنیا پور ٹاپ 10 میں شامل رہے۔

سب سے زیادہ سرچ کیے گئے ڈرامے

شیر

جڑواں

آس پاس

نقاب

مہرہ

اقتدار

پرورش

میری زندگی ہے تو

دایان

دنیا پور

خبریں، فکرمندی اور بے چینی کا سال

اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے خبروں سے متعلق موضوعات وہ تھے جو عوام میں بے چینی کا باعث بنے۔

مون سون بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب پہلے نمبرز پر رہے جبکہ کراچی اور دریاۓ چناب میں سیلاب کی صورتحال بھی نمایاں رہی۔

امتحانات کے بعد 10ویں اور 9ویں جماعت کے نتائج بھی سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مقامی خبریں

پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری

کراچی میں سیلاب

ایران

آسان کاروبار کارڈ

چناب دریا میں سیلاب کی صورتحال

ایف بی آئی ایس ای نتائج

10ویں جماعت کے نتائج

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025

پاکستان میں سونے کے نرخ

9ویں جماعت کا نتیجہ

ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت کا زور

اے آئی ٹولز نے اس سال پاکستانی صارفین میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی۔

جیمنی، ڈیپ سیک، کلاڈ، آن 4ٹی اور گوگل اے آئی اسٹوڈیو ٹاپ سرچ میں شامل رہے۔

تماشا اور مائیکو جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز بھی کرکٹ کی لائیو اسٹریمنگ کی وجہ سے فہرست میں آئے۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیکس

جیمنی

تماشا

ڈیک سیک

مائیکو

آن 4ٹی

گوگل اے آئی اسٹوڈیو

کلاڈ

آئی فون 17

گروک

این ایف ٹی

کھانا، نئی ریسپیز کا تجربہ

پاکستانیوں نے اس سال کوئنوآ اور ٹوفو جیسے غیر روایتی کھانوں کی ریسپیز بھی تلاش کیں۔

ساتھ ہی سوپ، سینڈوچ اور ’آسان ریسپیز‘ جیسی سرچز بھی مقبول رہیں۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ریسپیز

سینڈوچ ریسیپی

فوڈ فیوژن

کینوآ

ڈو

سوئٹ ڈشز

مٹن پکانے کی تراکیب

ایزی ریسیپی

ٹوفو

سوپ

بیف پکانے کی ترکیب

اس سال لوگوں نے سب سے زیادہ یہ سیکھنے کی کوشش کی کہ پیسہ کیسے بنایا جائے، کہاں سرمایہ کاری کریں، اور روزمرہ مسائل کیسے حل کریں۔

سب سے زیادہ سرچ کیے گئے ’ہاؤ ٹو۔۔۔‘

کراچی میں ای چالان کیسے چیک کریں

انسٹاگرام پر بغیر بھیجے گئے (ڈیلیٹ کیے گئے) پیغامات کیسے دیکھیں

گاڑی کا انشورنس کیسے کروائیں

کرپٹو میں سرمایہ کاری کیسے کریں

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کریں

کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست کیسے دیں

گِبلی طرز کی تصویر کیسے بنائیں

بہترین وکیل کا انتخاب کیسے کریں

موبائل فون سے نوکو پرنٹ ایپ کے ذریعے پرنٹ کیسے نکالیں

بلاگ کیسے اپ لوڈ کریں

الغرض سنہ2025  کے سرچ نتائج ثابت کرتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، کھانا پکانے اور نئی ریسپیز آزمانے کے شوقین ہیں، اچھی کہانیاں اور ڈرامے انہیں پسند ہیں، نئی ٹیکنالوجی خصوصاً اے آئی ٹولز میں دلچسپی رکھتے ہیں اور پیسہ کمانے اور روزمرہ مسائل حل کرنے کے لیے بھی سرگرم رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر ان سرچ 2025 پاکستانی اور انٹرنیٹ سرچنگ سال 2025 میں سب سے زیادہ سرچ گوگل رپورٹ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئر ان سرچ 2025 پاکستانی اور انٹرنیٹ سرچنگ سال 2025 میں سب سے زیادہ سرچ گوگل رپورٹ سب سے زیادہ سرچ کیے گئے سب سے زیادہ سرچ کی پاکستان بمقابلہ سرمایہ کاری پاکستان میں نے اس سال اے ا ئی

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ