اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے مبینہ ڈگری تنازع سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران احکامات جاری کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمے کی سماعت کے لیے مقرر بینچ ٹوٹ گیا

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس پر گئے ہم ایچ ای سی سے ریکارڈ طلب کر رہے ہیں۔

سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی موجود ہے، جس پر عدالت نے ریکارڈ طلب کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کر دی۔

اس سے قبل 28 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا 2 رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔

یہ بھی پڑھیے: جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ کر رہا تھا۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست مقرر تھی۔

دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس جہانگیری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس جہانگیری سماعت کے دوران جسٹس جہانگیری ریکارڈ طلب اسلام آباد ڈگری کیس کیس میں

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

تھانہ سنگجانی میں درج آزادی مارچ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مقدمہ کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرنے کا حکم دیا۔ ان تینوں مقدمات کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت یہ مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت
  • سندھ ہائیکورٹ: مائینز اینڈ منرل کے رولز میں ترمیم، متعلقہ افسر طلب
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • لاہور ہائیکورٹ کی حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت، شفاف ٹرائل پر وکلا کے تحفظات
  • موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری 
  • کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین صبح، درجہ حرارت 3.4 ڈگری گر گیا
  • طلاق 90دن کی مدت پوری ہونے تک موثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ