پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے مرکزی دروازوں اور اطراف کے راستوں پر تعینات ہے، جبکہ غیر متعلقہ افراد کے وہاں رکنے یا ٹھہرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شفیع جان اپنے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پشاور میں موجود ہیں اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہائی کورٹ کے باہر کھڑے ہونے یا رکنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج اسلام آباد ہائیکورٹ پشاور چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں سہیل آفریدی شفیع جان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ پشاور چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں سہیل ا فریدی شفیع جان گئی ہے
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔