ایک روز میں 64 ہزار چالان، 28 ہزار ہیلمٹ نہ پہننے پر کیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 64 ہزار چالان کر دیئے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےچالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں، پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اب نہیں بچے گا؛ ٹریفک پولیس کا ڈرونز کا استعمال شروع
سٹی 42: ٹریفک پولیس نے قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے ۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک رسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیرہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر کارروائی ہوگی۔ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ہرگز برداشت نہیں ۔قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کیلئے کی گئی۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم میں شہری ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔شہری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے قوانین کا احترام کریں۔