Jasarat News:
2025-12-02@00:15:34 GMT

پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والا افغان نیٹ ورک بے نقاب

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-08-3
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بینقاب ہوگیا، تلہ گنگ سے افغان شہری کی گرفتاری اور اعترافی وڈیو بیان نے افغان دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشت گرد قاسم عرف حسن نے بتایا ہے کہ افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10 سال پہلے خاندان کے ساتھ پاکستان آیا، میری 2025 میں سرہ درگہ میں طالبان کمانڈر ارمانی سے ملاقات ہوئی، ارمانی نے مجھے جہاد کی طرف دعوت دی اور میں شامل ہو گیا، ارمانی نے مجھے فدائی کرنے کا کہا۔ کمانڈر ارمانی نے مجھے اور فاروق نامی ساتھی کو تاجوڑی میں فوجی قلعے پر فدائی حملہ کرنے کی غرض سے ریکی کروائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعے پر فدائی حملہ نہیں کر سکے۔ تنظیم میں کمانڈر ارمانی نے مجھے نئے لوگ تلاش کرنے کیلیے کہا، میں نے 5 بندے کمانڈر ارمانی کے حوالے کیے جن کے عوض مجھے فی بندہ 10 ہزار روپے ملے۔ ستمبر میں میں ارمانی کے مشورے پر پنجاب چلا گیا، پنجاب جانے کا مقصد لڑکے تلاش کرنا اور تنظیم میں شامل کرنا تھا، پنجاب میں کچھ دن گزارنے کے بعد مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارمانی نے مجھے

پڑھیں:

قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اب نہیں بچے گا؛ ٹریفک پولیس کا ڈرونز کا استعمال شروع

سٹی 42: ٹریفک پولیس  نے  قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے ۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک رسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیرہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر کارروائی ہوگی۔ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ہرگز برداشت نہیں ۔قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کیلئے کی گئی۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم میں شہری ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔شہری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے قوانین کا احترام کریں۔
 

متعلقہ مضامین

  • ’پاکستان میں پلے بڑھے یہاں رزق کمایا‘، گرفتار افغان دہشتگرد کا بیان سامنے آگیا
  • قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اب نہیں بچے گا؛ ٹریفک پولیس کا ڈرونز کا استعمال شروع
  • گرفتار افغان دہشت گرد کے اعترافی بیان میں ہوشربا اِنکشافات
  • افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم
  • پنجاب کے شہر تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشتگرد کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا 
  • پنجاب: افغان دہشتگرد گرفتار، بیان بھی سامنے آگیا
  • افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
  • افغان شہری کے اعترافی بیان نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب کر دیا
  • پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز