فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

پارلیمنٹ میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں مجھ پر بہت الزامات لگے لیکن مجھے ہزیمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کئی بار گزارش کی مجھے وکالت کی طرف لوٹنے دیں، بانی چیئرمین کی مہربانی ہے کہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوگا، اپنی ذمے داری نبھاتا رہوں گا، یہ کوئی دور کی بات نہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم

افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا، تلہ گنگ سے افغان شہری کی گرفتاری اور اعترافی بیان نے افغان دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشت گرد نے کہا ہے کہ میرا نام قاسم عرف حسن ہے اور میرے والد کا نام لال خان ہے، میری قوم دلوذی اور میں افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10 سال پہلے فیملی سمیت افغانستان سے لکی مروت پاکستان میں آئے، ہم یہاں پلے بڑھے، رزق کمایا اور یہاں کے لوگوں سے بہت پیار ملا۔

گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ سرہ درگہ میں میری 2025 میں طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی، طالبان کمانڈر ارمانی نے مجھے جہاد کی طرف دعوت دی اور میں اس کے لیے شامل ہو گیا، پہلی دفعہ میں نے تنظیم میں 20 دن گزارے اور کمانڈر ارمانی نے مجھے فدائی کرنے کا کہا۔

مزید انکشافات کرتے ہوئے گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ کمانڈر ارمانی نے مجھے اور فاروق نامی ساتھی کو تاجوڑی میں فوجی قلعے پر فدائی کرنے کی غرض سے ریکی کروائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعے پر فدائی حملہ نہیں کر سکے۔

دہشت گرد قاسم عرف حسن نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد کمانڈر ارمانی کے مشورے پر میں تنظیم میں واپس چلا گیا، تنظیم میں کمانڈر ارمانی نے مجھے نئے لوگ تلاش کرنے کے لیے کہا، میں نے 5 بندے کمانڈر ارمانی کے حوالے کیے جن کے عوض مجھے فی بندہ 10 ہزار روپے ملے۔

دہشت گرد کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ستمبر میں میں کمانڈر ارمانی کے مشورے پر پنجاب چلا گیا، پنجاب جانے کا مقصد لڑکے تلاش کرنا اور تنظیم میں شامل کرنا تھا، پنجاب میں کچھ دن گزارنے کے بعد مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

گرفتار دہشت گرد کی اعترافی ویڈیو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کا واضح ثبوت ہے، پاکستان پہلے بھی دنیا کے سامنے دہشت گرد میں افغان سرزمین کے استعمال کے متعدد ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان اب ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ افغان اب ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت یونان کشتی حادثہ، غفلت و بدعنوانی پر ایف آئی اے کے کئی افسر برطرف، اپیلیں مسترد صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم
  • تین ہفتوں سے ملاقات بند: عمران خان کے بیٹے کا ’ناقابلِ تلافی‘ واقعہ چھپانے کا الزام
  • دھرمیندر کی موت کے بعد بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا، سلمان خان کا جذباتی بیان سامنے آگیا
  • اداکارہ سنگیتا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے والد کے حوالے سے دلچسپ راز کھول دیا
  • گورنر راج کوئی نئی بات نہیں، علی امین کے جانے سے پہلے بھی یہ باتیں ہوتی تھیں، شیخ وقاص اکرم
  • گورنر راج کی بحث وزیرِاعلیٰ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم
  • گورنر راج کی باتیں نئی نہیں، یہ 1 وزیرِ اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، شاداب واپسی کے امکانات باقی ہیں، سلمان آغا
  • ملازمت کا جھانسا دے کر بیرون ملک بھجوانے والوں سے رعایت نہیں ہوگی: محسن نقوی