ٹی 20 ورلڈ کپ، شاداب واپسی کے امکانات باقی ہیں، سلمان آغا
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے آئندہ برس سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کہ آلراؤنڈر شاداب خان کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے۔
شاداب نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف جون میں ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔
ہفتے کے روز پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لی، میچ میں محمد نواز کی 3 وکٹوں نے میزبان ٹیم کے حق میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔
محمد نواز کے علاوہ اوپنر صائم ایوب نے بھی پاکستان کے بااثر اسپن آپشن کے طور پر اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے، جب کہ ابرار احمد اور عثمان طارق نے خود کو قابل اعتماد اسپیشلسٹ کے طور پر منوایا ہے۔
تاہم سلمان علی آغا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شاداب کی واپسی کے امکان کو رد نہیں کیا، انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب کے بارے میں کہا کہ جب وہ بدقسمتی سے زخمی ہوئے تو وہ ٹیم کے نائب کپتان تھے اور جب آپ کے پاس ایسا کھلاڑی موجود ہو جو اتنے ورلڈ کپ کھیل چکا ہو، جس کے پاس تجربہ ہو، جو نمبر 5 اور 6 پر بیٹنگ کر سکے اور آپ کو اسپن بولنگ بھی دے سکے، اگر ہمیں لگا کہ وہ فٹ بیٹھتا ہے، تو ظاہر ہے، کیوں نہیں؟
پاکستان کے اسپن ڈپارٹمنٹ کی بڑھتی ہوئی گہرائی اُن کی حالیہ وائٹ بال کرکٹ میں واپسی کی نمایاں وجوہات میں سے ایک رہی ہے۔کپتان نے مزید کہا کہ اگر کنڈیشنز ہمیں 2 اسپیشلسٹ اسپنرز یا اس سے بھی زیادہ کھلانے کی اجازت دیتی ہیں، تو ہم بالکل ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔ہمارے پاس نواز، صائم، ابرار اور عثمان، چار بہت مختلف آپشنز ہیں، ہمارا کام صرف پاکستان کے لیے بہترین اسکواڈ میدان میں اتارنا ہے، اگر پچز اسپنرز کا ساتھ دیں تو آپ ان سب کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھ سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے ایک بار پھر اپنی مقبولیت کا لوہا منواتے ہوئے اپنے نئے البم ’کنفیشنز 2‘ کے ساتھ امریکا کے معروف بل بورڈ 200 البمز چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
66 سالہ میڈونا کو جدید پاپ موسیقی کی تاریخ کی سب سے بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے، جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر میں وہ درجنوں عالمی ہٹ گانے اور متعدد کامیاب البمز پیش کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میڈونا کا نیا البم ‘کنفیشنز 2‘ ریلیز، گانوں میں ذاتی زندگی کی عکاسی، سابق شوہر پر طنز
انہیں ’کوئین آف پاپ‘ کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے، جبکہ موسیقی، فیشن اور اسٹیج پرفارمنس کے میدان میں ان کی جدت نے انہیں دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خواتین فنکاروں میں شامل کر دیا ہے۔
بل بورڈ 200 کی جاری ہونے والی تازہ درجہ بندی کے مطابق دوسرے نمبر پر اولیویا روڈریگو کا البم جبکہ تیسرے نمبر پر ایلا لینگلے کا ’ڈینڈیلائن‘ موجود ہے۔
https://x.com/Bubblebathgirl/status/2078941004296532396
چارٹ میں چوتھی پوزیشن مورگن والن کے ’آئی ایم دا پروبلم‘ اور 5ویں نمبر پر کینیڈین ریپر ڈریک کے البم ’آئس مین‘ نے حاصل کی۔
ٹاپ 10 میں شامل دیگر البمز میں نوح کہان کا ’دا گریٹ ڈیوائیڈ‘ چھٹے، کین کارسن کا ’ایکسپیریمینٹ‘ 7ویں، پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کا لازوال البم ’تھرلر‘ 8ویں، سیینا اسپیرو کا ’وزیٹر‘ 9ویں اور مرحوم کنٹری موسیقار ٹوبی کیتھ کا ’بگیسٹ ہٹ 35‘ 10ویں نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں: گلوکارہ میڈونا کے مداح نے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
تازہ بل بورڈ چارٹ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں نئے البمز کے ساتھ ساتھ کلاسک ریکارڈنگز بھی اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
مائیکل جیکسن کے شہرۂ آفاق البم ’تھرلر‘ کی ٹاپ 10 میں مسلسل موجودگی اس کی مقبولیت اور عالمی موسیقی پر اس کے دیرپا اثرات کا واضح ثبوت سمجھی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بل بورڈ پاپ کوئین پاپ لیجنڈ ڈریک فیشن مائیکل جیکسن موسیقی میڈونا