ابوظہبی ٹی 10 لیگ: اسپن اسٹالینز نے کوئٹہ کیولری کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
ابوظہبی ٹی 10 لیگ: اسپن اسٹالینز نے کوئٹہ کیولری کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی : ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے کوالیفائر ون میں اسپن اسٹالینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کیولری کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ اسٹالینز کی کامیابی میں اہم کردار شیرفین ردرفورڈ کی دھواں دار بیٹنگ کا رہا،
جنہوں نے صرف 22 گیندوں پر ناقابلِ شکست 66 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسپن اسٹالینز کی ابتدا متاثر کن نہ تھی اور ٹیم محض 13 رنز پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی۔ تاہم رحمان اللہ گرباز نے 19 رنز بنا کر ایک اینڈ سنبھالا جبکہ دوسری جانب ردرفورڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے پانچویں اوور میں عباس آفریدی کو ایک چوکے اور تین چھکے جبکہ مجید علی کو دو چھکے لگا کر حریف بولنگ پر دباؤ برقرار رکھا۔
گرباز کی وکٹ محمد عامر نے حاصل کی، تاہم ردرفورڈ نے آخری اوورز میں برق رفتاری سے رنز بناتے ہوئے ٹیم کو سات گیندیں پہلے کامیابی دلائی۔ نویں اوور میں انہوں نے تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر میچ کا فیصلہ کر دیا۔ اس سے قبل کوئٹہ کیولری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 102 رنز بنائے۔ اسپن اسٹالینز کی جانب سے کریم جنت 9 رنز کے عوض دو، جبکہ بنورا فرنینڈو نے 14 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف سی ہیڈکوارٹر خودکش دھماکا؛ حملہ آور افغان شہری تھے، نادرا نے تصدیق کردی کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز، بُلز نے ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی ابوظہبی ٹی 10:رائل چیمپس نے کوئٹہ کیولری کی ناقابلِ شکست مہم کا سلسلہ توڑ دیا معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا ابو ظہبی ٹی 10 میں کھیلنا خوش گوار تجربہ ہے ،امریکی کھلاڑی آرون جونز ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شکست دے کر فائنل میں اسپن اسٹالینز کوئٹہ کیولری ابوظہبی ٹی
پڑھیں:
کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔