Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:01:47 GMT

ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے: سلمان علی آغا

اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT

ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے: سلمان علی آغا

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے۔سری لنکا کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بہترین سیریز تھی، کم بیک کے بعد سے محمد نواز الگ ہی لیول کا پرفارم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دو ماہ سے بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے گا، شاداب خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ٹی 20 ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء سے پہلے 15 لڑکوں کو تیار کرنا چاہتے تھے، ہماری تیاری مکمل ہوگئی، ہمارا ہر کھلاڑی پرفارم کر رہا ہے، ہم ورلڈ کپ کے لئے اب پوری طرح تیار ہیں۔ٹرائی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے محمد نواز نے کہا کہ جب ٹیم کو ضرورت ہو تو اس وقت پرفارم کرنا اہم ہوتا ہے، خوشی ہے میری کارکردگی ٹیم کے کام آئی، کوشش کرتا ہوں میچ کی صورت حال کے مطابق بیٹنگ اور بولنگ کروں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ورلڈ کپ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن