ملک میں نئے یونٹوں کے قیام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ آئی ایم ٹی پچھلے 20 سال سے صوبوں کے قیام کیلئے نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر میں آواز اٹھارہی ہے اس کیلئے ملک کے دیگر وہ تنظیمیں جو انتظامی یونٹ کیلئے سرگرم ہیں ان کے ساتھ مشترکہ طورپر جدوجہد بھی کی ہے اور ہماری یہ جدوجہد جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد سے جلد نئے انتظامی یونٹ قائم کئے جائیں تاکہ ملک میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے، بدقسمتی سے سیاسی طورپر بلوغت کا مظاہرہ نہ کئے جانے کی وجہ سے آج عوام مشکل اور مصائب کا شکار ہے، ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں جنہیں حل کرنے کے بجائے انہیں مزید پیچیدہ کیا جارہا ہے۔ وہ کراچی کے مختلف علاقوں ناظم آباد، نیوکراچی، کورنگی، عزیز آباد اور دیگر سے ملاقات کیلئے آنے والے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی رہنما اعجاز شیخ، ندیم احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ مہاجر اتحاد تحریک روز اول سے صوبوں کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے سب سے پہلے ایم آئی ٹی کے پلیٹ فارم سے ہم نے آواز اٹھائی جس کی پاداش میں ہمیں نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ہم پر بغاوت کا مقدمہ بھی قائم کیا گیا جس پر ہائیکورٹ نے ہمیں نہ صرف باعزت بری کیا بلکہ صوبے قیام کے مطالبے کو بھی جائز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ٹی پچھلے 20 سال سے صوبوں کے قیام کیلئے نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر میں آواز اٹھارہی ہے اس کیلئے ملک کے دیگر وہ تنظیمیں جو انتظامی یونٹ کیلئے سرگرم ہیں ان کے ساتھ مشترکہ طورپر جدوجہد بھی کی ہے اور ہماری یہ جدوجہد جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبوں کے قیام کیلئے نے کہا
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔