وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال (سی آر بی سی) منصوبے کو پی ایس ڈی پی یا ڈونر فنانسنگ کے ذریعے فوری فنڈنگ فراہم کرکے اس پرعملی کام بلا تاخیر شروع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نااہل؟ الیکشن کمیشن کا بڑا سرپرائز، تحریک انصاف کا بائیکاٹ، ہری پور ضمنی الیکشن ملتوی؟

سہیل آفریدی نے مذکورہ منصوبے میں مسلسل تاخیر پر وزیراعظم کو تحریری خط ارسال کیا ہے جس میں منصوبے کے آغاز میں وفاقی سطح پر عدم پیشرفت پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات سہیل آفریدی کے مطابق منصوبہ 35 سال گزرنے کے باوجود شروع نہ ہونا وفاق اور صوبے کے درمیان عدم اعتماد کو بڑھا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ چاروں صوبوں کے میگا آبپاشی منصوبوں میں سے صرف سی آر بی سی لفٹ کنال پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی حالانکہ سنہ 1991 کے واٹر اپورشنمنٹ اے کارڈ کے تحت دیگر تینوں صوبوں کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے: مزید 4 ججوں کے استعفے تیار، سہیل آفریدی پارٹی کے لیے بہتر کیسے؟

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2016 میں سی سی آئی نے اس منصوبے کی فنانسنگ کا فارمولا منظور کیا تھا جس کے مطابق 65 فیصد رقم وفاق اور 35 فیصد خیبر پختونخوا کو فراہم کرنا تھی۔

وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے بڑے منصوبوں کو جان بوجھ کر سردخانے میں ڈالا ہوا ہے۔

سہیل آفریدی کے مطابق ایکنیک نے اکتوبر 2022 میں 189 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کی منظوری دی تھی مگر تاحال عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا مسلسل پروکیورمنٹ اور پری کوالیفکیشن کے مراحل میں تاخیر کر رہا ہے جبکہ لینڈ ایکوزیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

سہیل آفریدی نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے زمین کے حصول کے لیے 2024-25 میں 2 ارب روپے جاری کیے اور 2025-26 میں مزید 5 ارب روپے مختص کیے ہیں مگر وفاق کی جانب سے پی ایس ڈی پی میں صرف 100 ملین روپے کی الاٹمنٹ غیرسنجیدہ رویے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سی آر بی سی منصوبہ دہشتگردی سے متاثرہ جنوبی اضلاع کی معیشت اور زراعت کو بدلنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منصوبہ سالانہ 38 ارب روپے کا معاشی فائدہ دے سکتا ہے اور 2.

8 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین کو سیراب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی یا ڈونر فنانسنگ کے ذریعے فوری فنڈنگ فراہم کرے اور منصوبے پر عملی کام بلا تاخیر شروع کرائے۔

یہ بھی پڑھیے: کالا باغ کی تعمیر سے متعلق علی امین کا بیان پارٹی پالیسی نہیں: اسد قیصر نے مخالفت کردی

انہوں نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر سے صوبے کے عوام میں شدید بے چینی اور اعتماد کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چشمہ رائٹ بینک کینال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چشمہ رائٹ بینک کینال وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی وزیراعلی سہیل ا فریدی کا وزیراعظم کو خط سہیل آفریدی نے سہیل ا فریدی پی ایس ڈی پی ارب روپے انہوں نے

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط

سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔
سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا جسے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو خط میں چار اہم مطالبات پیش کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ جیل و پولیس حکام کو ملاقات کی واضح ہدایات جاری کی جائیں، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام قائم کیا جائے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور اپنی جماعت کے قائد ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کے تحت خیبر پختونخوا میں حکومت قائم ہے اس لیے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع اگلی خبرسی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13بھارتی سرپرست خوارج ہلاک دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20ہوگئی دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر میں شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت
  • وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری
  • ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، حوصلے پست نہیں ہوں گے: سہیل آفریدی
  • بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں،سہیل آفریدی
  • بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے دہشتگرد ہے، سہیل آفریدی
  • کسی کو دھمکی نہیں دی، دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، سہیل آفریدی
  • نومبر میں کچھ، دسمبر میں بہت کچھ ہونے والا ہے، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط