قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا۔
قومی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق کارگو معاہدہ یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، معاہدے کی بدولت اشیاء کی ترسیل میں لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔