آرامکو کی جانب سے پاکستان میں 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر آرامکو کے باضابطہ فیول اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ہی سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔
اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں آرامکو نے پاکستانی صارفین کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
’لاہور کے لبرٹی میں قائم ہمارے پہلے فیول اسٹیشن سے لے کر 50ویں اسٹیشن تک، جو اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پر واقع ہے، یہ سفر آپ کے اعتماد سے ممکن ہوا، یہ سنگِ میل ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص کی خریداری کا عمل مکمل، آرامکو نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا
یہ پیشرفت پاکستان میں کمپنی کے ریٹیل سیکٹر میں باضابطہ مستحکم قیام کی علامت ہے۔
آرامکو نے گزشتہ برس کے اختتام تک پاکستان میں اپنا پہلا برانڈڈ ریٹیل پٹرول اسٹیشن لاہور کے لبرٹی چوک پر قائم کیا تھا۔
Aramco Expands Its Retail Presence with 50th Station in Pakistan.
Gas & Oil Pakistan Limited, an Aramco joint venture, marked a major milestone with the inauguration of its 50th retail station on Srinagar Highway, Islamabad. #Aramco #Islamabad #50thretailstation pic.twitter.com/yiFQ6fnzym
— SouthAsia (@southasiamag) November 11, 2025
مذکورہ اقدام گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ میں 40 فیصد حصص کے حصول کے بعد ممکن ہوا ہے، جو مئی 2024 میں مکمل ہوا۔
یہ سرمایہ کاری آرامکو کی جانب سے پاکستان میں پہلا ڈاؤن اسٹریم ریٹیل انویسٹمنٹ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کی موجودگی بڑھتے ہوئے مارکیٹ پوٹینشل اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
مزید پڑھیں: سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے
اس سے قبل آرامکو نے چلی کی معروف فیول اور لبریکنٹس ریٹیلر کمپنی ایس میکس ڈسٹریبیوشن اسپا میں بھی 100 فیصد ایکویٹی اسٹیک حاصل کیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دونوں سرمایہ کاریاں آرامکو کی عالمی سطح پر ڈاؤن اسٹریم بزنس کے پھیلاؤ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
آرامکو کے ترجمان کے مطابق کمپنی پاکستان میں طویل مدتی شراکت داری کے عزم کے ساتھ ریفائننگ، اسٹوریج، اور فیول ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو وسعت دینے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل کمپنی آرامکو توانائی سعودی عرب فیول اسٹیشنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رامکو توانائی فیول اسٹیشن فیول اسٹیشن پاکستان میں رامکو نے رامکو کی ا رامکو
پڑھیں:
نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
دھماکہ لال قلعہ گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی
6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی،دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ،بھارتی میڈیا
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں ہوا ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جن کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔