Jasarat News:
2026-07-24@03:56:32 GMT

اجتماع عام نظام ظلم کے خاتمے کا پیغام ثابت ہوگا، منعم ظفر

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

اجتماع عام نظام ظلم کے خاتمے کا پیغام ثابت ہوگا، منعم ظفر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر  ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی  نے کہا کہ حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی، لیکن چالان دبئی کے طرز پر عائد کردیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 17 برسوں میں کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے صرف 300 بسیں لائی گئیں، جس کے باعث 40 لاکھ سے زائد شہری موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جو قومی معیشت میں 60 فیصد سے زائد حصہ فراہم کرتا ہے، مگر بدقسمتی سے یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں،  جماعت اسلامی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے کیونکہ ایک ہی ملک میں دو نظام چل رہے ہیں،  لاہور میں جہاں ایک جرمانہ 200 روپے ہے، وہی کراچی میں 5 ہزار کا لگا دیا گیا ہے، جو صریحاً ناانصافی ہے،  انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت عالیہ شہریوں کے حق میں فیصلہ دے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی  نے  مزید کہا کہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو معیشت، معاشرت، سیاست اور اخلاقیات سمیت زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے،  21، 22 اور 23 نومبر کو مینارِ پاکستان پر ایک عظیم الشان اجتماع عام منعقد کیا جارہا ہے، جو نظامِ ظلم کے خاتمے اور اسلامی نظامِ عدل کے قیام کا پیغام ثابت ہوگا۔ انہوں نے اہل کراچی سے اپیل کی کہ وہ اس اجتماع میں اپنے اہل خانہ سمیت بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے شہروں میں مونو ریل اور ماس ٹرانزٹ نظام موجود ہیں، مگر کراچی کے شہری آج بھی چنگ چی جیسی سواریوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ کریم آباد انڈر پاس تین سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے، اور ناتھا خان برج اس سال پانچ بار ٹوٹ چکا ہے، جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے زیرِ انتظام 9 ٹاؤنز میں محدود وسائل کے باوجود ترقی و خدمت کا سفر جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی سہولت کے منصوبوں میں مصروف ہیں، حتیٰ کہ کے ایم سی کی ذمے داریاں بھی جماعت اسلامی نبھا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ نیو کراچی میں 600 گلیوں کی تعمیر کا آغاز کیا جاچکا ہے جبکہ حیدری مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ میں تبدیل کرکے ضلع وسطی کے عوام کو بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار