مینا خان آفریدی پبلک سروس کمیشن کے ممبران، چیئرمین کی نامزدگی کیلیے سرچ کمیٹی کی رکن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
پشاور:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں ڈپٹی کوارڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر لطیف الرحمٰن کو تبدیل کر دیا۔
ڈپٹی کوارڈینیٹر ای او سی پولیو ایریڈیکیشن محکمہ صحت کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کر دیا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے سرکاری ونجی اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم چلانے فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کوویکسی نیٹ کیا جائےگا۔خسرہ اینڈ روبیلا (ایم آر) مہم 17 سے 28 نومبر 2025 تک چلائے جائی گی۔ محکمہ تعلیم کا بھی کہنا تھا کہ مہم میں 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ذرئع کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی کے نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری اسکولوں/ اداروں کا دورہ کریں گی۔ تمام متعلقہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں کریں گی۔ مزید برآں ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری اسکول، ادارے صحت، ٹیکہ کاری کے عملے کو سہولت فراہم کریں گے۔
ایم آر مہم کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔