کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم ، 5 افراد زندہ جل گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
اوتھل : مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک اور خونی حادثہ ، کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باﺅزر میں تصادم 5 افراد زندہ جل گئے، دو شدید زخمی، باقی مسافروں نے مسافر کوچ سے کود کر جان بچائی۔
ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق کنڈ ملیر کے قریب دلتوس چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ایل پی جی باﺅزر میں تصادم کے نتیجے میں اور دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ باقی مسافروں نے کوچ کے شیشے توڑ کر اور کود کر اپنی جانیں بچائیں ورنہ جانی نقصان زیادہ ہونے کا اندیشہ تھا۔
حادثہ صبح پیش آیا لیکن شام تک آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ہر طرف چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھیں۔ریسکیو ٹیموں نے زندہ جل جانے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مسافر کوچ
پڑھیں:
کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
کراچی:رواں سال 2025 میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 10,628 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن میں مردوں کی تعداد 567، خواتین کی 72 اور بچوں کی 92 ہے۔
سب سے زیادہ حادثات ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہوئے ہیں جن میں ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر کے حادثات شامل ہیں۔
308 دنوں میں 217 افراد ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 40، ٹریلر کی ٹکر سے 81 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 49 افراد کی موت ہوئی۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ان حادثات میں زخمی ہونے والوں میں مردوں کی تعداد 8,308، خواتین کی 1,661 اور بچوں کی 505 ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔