سٹی42: ٹیوٹا کے 100 سے زائد فائر الارم اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشنز کو بیرونِ ملک بھجوانے کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس ڈی جی اختر عباس بھروانہ، ڈی جی عامر عزیز اور اے ڈی جی معاذ سلیم بھی موجود تھے۔

طلباء کو تربیت براہِ راست ایمپلائرز کے نمائندے فراہم کریں گے۔ چئیرمین ٹیوٹا نے کہا کہ یہ اقدام طلباء کو بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ محمد ساجد کھوکھر کے مطابق طلباء دو ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب میں ملازمت کریں گے، جہاں وہ ماہانہ 2000 سے 2200 ریال کما سکیں گے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

چئیرمین ٹیوٹا نے مزید کہا کہ تربیت فیلڈ میں فائر الارم ٹیکنیشن اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشن کے عملی کام کے حوالے سے دی جائے گی تاکہ طلباء کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل ہو اور وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر سکیں۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز ز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآباد اسمال ٹریڈرز کے اشتراک سے تربیتی و آگاہی سیشن سے مقررین خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل
  • محکمہ ہاؤسنگ اور CEWRE کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری
  • اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز ز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآباد اسمال ٹریڈرز کے اشتراک سے تربیتی و آگاہی سیشن سے مقررین خطاب کررہے ہیں
  • سعودی عرب نے نوجوانوں کو اے آئی، آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وفاقی حکومت طلبہ کو اے آئی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائے گی، وزیراعظم کا اعلان
  • چین کا تاریخی اعلان، پاکستانی خلا بازوں کی چینی خلائی مشن میں شمولیت اور تربیت کا اعلان
  • بلوچستان میں مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی فری لانسرز کورسز کا آغاز