میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ایک خاموش لمحے سے ہوا، جب دونوں ٹیموں اور تماشائیوں نے 17 سالہ بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر بین آسٹن کی تصویر دکھائی گئی، اور پورا میدان احترام میں خاموش کھڑا رہا۔ یہ منظر نہ صرف دل چھو لینے والا تھا بلکہ کھیل کے جذبے اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کر گیا۔
یاد رہے کہ بین آسٹن حال ہی میں میلبرن میں نیٹس پر پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل سے قبل بھی اس باصلاحیت نوجوان کھلاڑی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا تھا۔
بین آسٹن کی اچانک موت نے کرکٹ برادری کو غمزدہ کر دیا ہے، اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان کرکٹر چل بسے

ابھرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کرکٹر نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان بلے باز بین آسٹن کو نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگی۔

رپورٹ کے مطابق بین منگل کو میلبورن میں ٹی 20 میچ سے قبل پریکٹس کررہے تھے اور انہوں نے بیٹنگ کے وقت ہیلمٹ لگا رکھا تھا۔

اسی دوران فاسٹ بولر کی گیند اُن کی گردن پر لگی اور وہ پچ کر ہی گر پڑے اور پھر انہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دو روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

بین آسٹن کی ناگہانی موت پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ والد کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے بیٹے کی موت کا یقین کرنا مشکل ہے اور انہیں یہ تسلیم کرنے میں سالوں لگ جائیں گے۔

 


 

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی
  • نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان کرکٹر چل بسے
  • دہشت گردوں کی دراندازی ناکام؛ صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • صدر اور وزیراعظم کا امن دشمنوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • محسن نقوی کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز پر خراجِ تحسین
  • وزیر اعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر