ٹرمپ کا انتباہ: حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کرے تو دیگر ممالک کارروائی کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک ضروری کارروائی کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت پر گہری نظر رکھی جائے گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر قطر بھی غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان انہوں نے آسیا-پیسیفک سربراہی اجلاس کے لیے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات کے دوران دیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ممالک اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے اور خطے میں امن قائم رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یرغمالیوں کی
پڑھیں:
3 خواتین کیوں قتل کی گئیں، کیس کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھنے لگا
کراچی کے پوش علاقے گلشنِ اقبال میں ایک مکان سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ یہ واقعہ تھانہ گلشنِ اقبال کی حدود میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس، تفتیشی عملہ اور فارنزک ماہرین فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ لاشیں ایک بند مکان سے ملی ہیں جن کی شناخت تاحال مکمل طور پر نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی معائنے سے لگتا ہے کہ تینوں افراد کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ، نئے لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے
جائے وقوعہ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کرنے والے فارنزک عملے نے اہم شواہد اور فنگر پرنٹس اکٹھے کیے ہیں۔ پولیس نے مکان کو سیل کر دیا ہے اور گرد و نواح کے رہائشیوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے، جبکہ 75 لاکھ روپے کے قرض سے متعلق شکایت بھی موصول ہو چکی ہے۔ گھر اور ایک گاڑی کرائے پر لی ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں موجود دوسری گاڑی بینک لیز پر ہے۔ بیٹا پراپرٹی کا کام کرتا ہے۔
پولیس کو ملنے والی معلومات کے مطابق بیٹے نے جوس میں نیند کی گولیاں لے لیں، جس کے باعث اس کی طبیعت غیر ہوئی۔ والد کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔ والد اور بیٹے کو حراست میں لیا گیا ہے۔ خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیے کراچی، فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
اس ٹرپل مرڈر کے محرکات کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق یہ واردات ڈکیتی کی مزاحمت، ذاتی دشمنی، یا جائیداد کے تنازع کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔
پولیس کی تفتیشی ٹیمیں اس کیس کو حل کرنے کے لیے تکنیکی شواہد، بشمول موبائل فون ریکارڈز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لے رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ کراچی گلشن اقبال