حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل ممالک کارروائی کرینگے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک مشترکہ طور پر کارروائی کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور ان کی لاشوں کی واپسی کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی پیشرفت پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کے تحت یرغمالیوں کی واپسی ناگزیر ہے اور اگر اس حوالے سے مثبت ردعمل نہ ملا تو امن معاہدے کے فریق ممالک اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ خود کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اب خاموش تماشائی نہیں بنے گی، کیونکہ امن معاہدے کی بنیاد انسانی جانوں کے تحفظ پر رکھی گئی تھی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ بحران کو سفارتی انداز میں حل کیا جا سکتا ہے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو متبادل اقدامات بھی زیرِ غور ہیں۔
دوسری جانب، آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کے دوران ٹرمپ نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قطر نے امن کے قیام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، اور اگر حالات نے تقاضا کیا تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے بھی تیار ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یرغمالیوں کی امن معاہدے
پڑھیں:
رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 800 سے زائد افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 806 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے اس سال 244 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 41 ڈمپر، 95 ٹریلر، 56 واٹر ٹینکر، 20 مزدا اور 32 بس کے حادثات میں ہلاک ہوئے۔