سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کے 12 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔
لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے گرفتار ہونیوالے دہشت گرد کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بہاولپور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو عادل نام کی فیس بک آئی ڈی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو بھارت سے آپریٹ ہو رہی تھی۔ دہشتگردوں کو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔ سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے گرفتار ہونیوالے دہشت ویڈیوز اور لوکیشن دہشتگردوں سے فیصل ا باد کی تصاویر سی ٹی ڈی
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ آئندہ دہشتگرد بچھووں اور سانپوں کی سرپرستی نہ کرنے کا عزم کرے، قاسم علی قاسمی
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ، بلوچستان میں کارروائیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الخوارج کا خاتمہ ہی ملک میں امن کے ضمانت ہوگا، دہشتگردوں نے ملکی معیشت، معاشرت اور ثقافت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کا خاتمہ ہی ملک میں امن کے ضمانت ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان پُرامن ملک ہے، جس کے عوام نے ملکی سلامتی کیلئے لاکھوں جانیں قربان کیں، حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو یاد ہوگا کہ 1980ء کی دہائی میں مکتب تشیع کیخلاف خارجی دہشتگرد گروہ کو لانچ کیا گیا تو صاحبان عقل و دانش نے خبردار کیا تھا کہ یہ دہشتگرد آج تو ایک مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معصوم عوام کو شہید کر رہے ہیں، کل دہشتگردی پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گی، پھر وہی کچھ ہوا، جس کا سامنا ہم آج تک کر رہے ہی۔
انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو پر حملہ، مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں، سیاسی جلوسوں، عید میلادالنبیﷺ، عاشورہ محرم اور چہلم کے جلوسوں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، گویا ملکی معیشت، معاشرت اور ثقافت کو دہشتگردوں نے بُری طرح متاثر کیا۔ قاسم علی قاسمی نے کہا علامہ سید ساجد علی نقوی کی پُرامن حکمت عملی سے تکفیری دہشتگرد غیر موثر ہوئے، اس حوالے سے علامہ شاہ احمد نورانی، قاضی حسین احمد، مولانا سمیع الحق، پروفیسر ساجد میر کی کاوشوں سے تشکیل پانے والی ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کا وجود اس کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد ناکام رہے، ملک میں شیعہ سنی کی تفریق پر فسادات نہیں کروائے جا سکے، لیکن مقام حیرت ہے کہ اسلام آباد میں ہر سال اس بدبودار گروہ کو گندی ذہنیت پر مبنی بکواسات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی اس دوغلی پالیسی کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ ایک طرف دہشت گردوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے، تو دوسری طرف دہشت گرد گروہ کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکمرانوں اور قومی سلامتی کے اداروں سے اپیل ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عزم کرے کہ آئندہ دہشت گردی کیلئے بچھووں اور سانپوں کی دوبارہ سرپرستی نہیں کی جائے گی۔