قاسم آباد میںبیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-8-4
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں نسیم نگر پولیس نے 2 روز قبل مبینہ طور پر لٹکی ہوئی خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تین روز قبل قاسم آباد فیز تھری نقاش ولاز سے دو بچوں کی ماں کائنات زوجہ عارف لنجار کی پھندا لگی نعش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لیا ،شوہر کی جانب سے خود کشی ظاہر کی گئی تھی جبکہ خاتون کے ورثاء نے بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا جس پر پولیس نے زمیندار عارف لنجار ولد علی مراد لنجار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی ۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے متوفی خاتون کے والد رمضان شیخ کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اس کی بیٹی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی نسیم نگر پولیس نے قتل کے ایک اور کیس میں مفرور ملزم مولا بخش عرف لال بخش کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
پشاور:خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے آئی فون 12 پرو میکس، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم PIC اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزم سے اسپتال کے خواتین وارڈ کی خفیہ ویڈیوز ملنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔