بھارت میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش فیس بک لائیو آکر دکھائی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
بھارتی ریاست تمل ناڈو میں پیش آنے والے ایک واقعے نے مودی سرکار میں خواتین کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ مظالم کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویمن ہاسٹل سے ایک خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی تھی جسے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔
یہ لاش شری پریا نامی خاتون کی تھی جو اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر ہاسٹل میں رہ رہی تھی۔
سفاک شوہر بالاموروگن ناراض بیوی کو منانے ویمنز ہاسٹل پہنچا تھا جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
غصے میں آکر بالاموروگن نے درانتی نکال کر بیوی پر پہ در پہ وار کیے جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
قتل کی اس ہولناک واردات کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالاموروگن فیس بک پر لائیو آیا اور بیوی کی تڑپتی ہوئی لاش دکھائی جو کچھ دیر بعد ٹھنڈی ہوگئی۔
درندہ صفت ملزم نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ لاش کے ساتھ اپنی ایک سیلفی بھی لی اور ہٹ دھرمی کے ساتھ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگایا۔
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق سفاک شوہر نے کیپشن میں لکھا کہ بیوی نے دھوکا دیا تھا جس کی سزا یہی ہے۔
بعد ازاں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور تھانے میں بھی اپنی بیوی پر کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا۔
پولیس نے ملزم کا بیان قلم بند کرکے تفتیش کاآغاز کردیا لیکن بھارت میں خواتین کا قتل اور جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جن کے ملزمان ہمیشہ قانون سے بچ نکلتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے انکے دوست سے رقم ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار
اسلام آباد:خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کرکے اصل سینیٹر نیاز احمد کے دوست سے رقم ہتھیانے والے نوسر باز کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ اور فراڈ و دھوکا دہی کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق سینیٹر نیاز احمد کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے انکوائری کی تو انکشاف ہوا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ اقرار نے خود کو سینیٹر نیاز احمد ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ان کے دوست سراج الدین سے رابطہ کرکے گمراہ کن و بے بنیاد معلومات فراہم کرکے دھوکے سے 30 ہزار روپے کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں حاصل کی۔
انکوائری میں واٹس ایپ نمبر اور ایزی پیسہ اکاونٹ و نمبر بھی ملزم کے اپنے نام پر رجسٹرڈ نکلا۔
ملزم کے خلاف واضح شواہد سامنے آئے تو مجاز اتھارٹی نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 14 سمیت فراڈ و دھوکہ دہی کی دفعات 419 اور 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سب انسپکٹر وسیم خان تفتیشی آفیسر مقرر ہیں جنہوں نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔