راولپنڈی انتظامیہ نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر شہر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 3 دسمبر تک ہوگا، اور اس دوران جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، جبکہ اسلحلے کی نمائش، ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امن و امان دفعہ 144 نافذ راولپنڈی راولپنڈی انتظامیہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دفعہ 144 نافذ راولپنڈی راولپنڈی انتظامیہ وی نیوز دفعہ 144 نافذ

پڑھیں:

راولپنڈی، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری

راولپنڈی:

ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی مہم شروع کردی ہے اور سرکاری گاڑیوں سمیت ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران بھی اس کی زد میں آگئے ہیں جہاں ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے اور قوانین کی پابندی سب کے لیے مہم کے تحت راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سٹی ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور سرکاری گاڑیوں سمیت خود ٹریفک و ضلعی پولیس افسران بھی ریڈار پر آگئے ہیں۔

راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کے پابندی نہ  کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں شروع کردیں گیں محض ایک دن میں خود سٹی ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور اسلام آباد پولیس سمیت سرکاری محکموں کے افسران و اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گے۔

چیف ٹریفک افسر فرحان اسلم کے احکامات پر کریک ڈاؤن کے  دوران ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ راولپنڈی کی سرکاری گاڑی بھی کالے شیشوں پر پکڑ میں آگئی، ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ کی سرکاری گاڑی کا 500 روپے کا چالان ٹکٹ جاری کیا گیا اور کالے پیپر اتارے گئے۔

چیف ٹریفک افسر فرحان اسلم نے ڈی ایس پی سے وضاحت طلب کرکے ڈی ایس پی کے سرکاری ڈرائیور کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے محض ایک دن میں مجموعی طور پر 21 سرکاری وہیکلز کو ون  وے خلاف ورزی، کالے شیشوں کے استمعال اور بغیر ہیلمٹ اور نمبر پلیٹ کی پابندی نہ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گیے۔

سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھاکہ قانون سب کے لیے برابر  ہے، سرکاری افسران اور عملہ بھی قانون کی پابندی کرے۔

فرحان اسلم نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے  تحت قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، جو سرکاری ملازم بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلائے گا اس کا چالان ہو گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری ملازم کو چالان کے ساتھ متعلقہ محکمے کو بھی محکمانہ کارروائی کے لیے لکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی
  • اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں، ضلعی انتظامیہ
  • بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد
  • کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد
  • بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر پابندی عائد
  • راولپنڈی، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری
  • روس کی واٹس ایپ پر مکمل پابندی عائد کرنے کی دھمکی
  • لاہور، 5 ماڈل سڑکوں پر چنگچی رکشوں پر مکمل پابندی عائد