مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں،ہماری مجلس شوریٰ میں فیصلے کی سب نے توثیق کردی،کچھ عرصہ پہلے 26 ویں ترمیم آئی، حکومت سےمذاکرات ہوتے رہے،اس وقت تحریک انصاف آن بورڈ تھی،ہم ان کی تجاویز لیتے رہے،ہم ان کی تجاویز پرکھڑے ہوئے اورحکومت سے تجاویز پرعمل کرایا،یہی وجہ ہےکہ 26 ویں ترمیم متفقہ طور پر منظورہوئی تھی۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا حکومت کا کام تھا وہ اپوزیشن سے مشاورت کرتی،حکومت نے جبری طورپرارکان کو توڑا،جبری اورجعلی دو تہائی اکثریت تھی،یہ جمہوری اقدار کےخلاف ہوا،ایک سال پہلے حکومت نےکہا تھا یہ چیزیں غلط ہیں آج وہ کیسے ٹھیک ہو گئیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اصولی طورپرآئینی عدالت کے حق میں تھےتاہم ہم نےآئینی بینچ پراکتفاکیا،سب کچھ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی اقدارکےخلاف ہوا،آئین متفقہ معاہدہ ہے،بارہاہم ایوان میں آئین کا تحفظ کرتے رہے،آصف زرداری نے 8 سال جیل میں رہ کرالزامات کاسامنا کیا،آج آصف زرداری کوکہا جارہا ہےکہ آپ کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہوسکتا،میراکوئی ذاتی اختلاف نہیں لیکن یہ بتائیں کہ کس بنیاد پر یہ سب کیاجارہا ہے،حکومت عدلیہ کو اپنےپنجےمیں رکھنا چاہتی ہے،ویں آئینی ترمیم کے بعد آزاد عدلیہ کا تصور نہیں رہےگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔