ناردرن بائی پاس پر ٹرانسپورٹرز کے دھرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر احتجاج کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں پولیس نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر احتجاجاً دھرنا دیا تھاجس کے باعث آنے جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی اور اڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔
تاہم احتجاج کے 7 گھنٹے بعد پولیس نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرا کر ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔ ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ڈرائیورں نے ہفتے کی صبح 8 بجے احتجاجاً منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس پر دھرنا دیا۔
ٹرانسپورٹرز کے عہدیدادروں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے جمعہ اور ہفتے کی درمیان شب تقریباً دو بجے ہماری گاڑیوں پر فائرنگ اور ڈرائیوروں پر لاٹھیاں برسائیں، فائرنگ سے ایک اور تشدد سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کسٹم اہلکاروں نے 20 سے 25 ہیوی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ حکم ملنے پر کسٹم اہلکاروں نے گولیاں چلائیں اور لاٹھی چارج کیا، صبح آٹھ بجے سے ٹریفک بند ہے ایک گھنٹے بعد سپر ہائی وے بھی بند کریں گے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیے بغیر احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
دوسری جانب ایس ایچ او منگھو پیر زبیر نواز نے بتایا کہ وہ اور ڈی ایس پی مظاہرین سے مزاکرات کر رہے ہیں ، مظاہرین کے جائز مطالبات مانے جائنگے اور ناجائز مطالبات کی صورت نہیں مانے جائنگے۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیانی جاری مزاکرات دن سوا بارہ بجے کامیاب ہوگئے جس کے بعد ناردرن بائی پاس ٹرانسپورٹرز نے دھرنا ختم کر دیا جبکہ آنے جانے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ناردرن بائی پاس منگھو پیر کے بعد
پڑھیں:
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔
سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘
View this post on Instagramاداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘
یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔