اسکول طالبات و خواتین ٹیچرز سے زیادتی اور وائرل ویڈیوز کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
علی پور میں نجی اسکول کی طالبات اور خواتین ٹیچرز سے زیادتی اور ویڈیوز وائرل ہونے کے اسکینڈل میں مزید پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہدایت رضوی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جو کہ متاثرہ ٹیچر کے والد کی مدعیت میں درج ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم تین سال سے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا، اسکول ریکارڈ ترتیب دینے کے بہانے گھر بلا کر میڈم اور ٹیچرز سے زیادتی کی۔
مدعی کے مطابق ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔