آزاد جموں و کشمیر میں 100 آئی ٹی مراکز قائم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ایس سی او منصوبوں سے مظفرآباد، باغ، بھمبر، ڈڈیال، کوٹلی، میرپور، راولاکوٹ اور ہجیرہ کے نوجوان استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی مراکز قائم کر کے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 جدید آئی ٹی مراکز قائم کر کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت اور ڈی جی ایس سی او کی وژنری قیادت میں آزاد جموں و کشمیر ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ ایس سی او منصوبوں سے مظفرآباد، باغ، بھمبر، ڈڈیال، کوٹلی، میرپور، راولاکوٹ اور ہجیرہ کے نوجوان استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہب نوجوانوں کی معاشی و ٹیکنالوجیکل خود مختاری کا ذریعہ بن گئے جبکہ 49 دور دراز علاقوں میں فری لانسنگ ہب نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ مظفرآباد میں پاکستان کا پہلا خواتین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، خواتین کے بااختیار ہونے کی علامت بن گیا ہے۔ ایس سی او کا خصوصی افراد کیلئے خصوصی فری لانسنگ ہب کا قیام خوش آئند عمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصی افراد کے لیے مفت خصوصی گاڑی، ایس سی او کی سماجی شمولیت کا عملی ثبوت ہے۔ سافٹ ویئر پارکس اور آئی ٹی ہبز میں جدید سہولیات، تیز رفتار انٹرنیٹ اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں 400 سے زائد نوجوان براہِ راست ایس سی او کے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ 500 سے زیادہ کامیاب فری لانسرز خودکفیل ہو کر ملکی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ایس سی او منصوبوں سے 20 ملین ڈالر کی آمدن سے پاکستان کی ڈیجیٹل خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس سی او رہے ہیں آئی ٹی
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔