ایشیائی ترقیاتی بینک کی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے شراکت داری جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی این ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی شامل ، پروجیکٹ آفیسرز حامد خان اور عدنان علی بھی نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن پر کام دوبارہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی:سندھ کے عوام کیلئے اے ڈی بی کے منصوبے خوش آئند ہیں، ایشین بینک سندھ حکومت کا دیرینہ، قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، پانی، موسمیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر میں پائیدار اقدامات جاری رکھیں گے، منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو ریڈ لائین منصوبے کی تمام رکاوٹیں دور کرنے اور کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے سندھ حکومت کے عزم اور کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سندھ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
ایما فین نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہری ٹرانسپورٹ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے اے ڈی بی شراکت داری جاری رکھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہانی منصوبوں کی کہا کہ
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا