آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوال
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے آنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عدالت کے احکامات ہیں پھر بھی نہیں ملنے دیتے، کسی بھی اسلامی معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا، جس طرح بانی کی بہنوں کے ساتھ ہوا۔
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، آج اجلاس طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ضمنی انتخاب میں ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کے بارے میں دئیے گئے سخت جملوں کا نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے 11 بجے اجلاس طلب کیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے بیان سے متعلق مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔
ادھر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سہیل آفریدی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق بیان کو غلط انداز میں استعمال کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی بلکہ قانون کے نفاذ کی بات کی تھی۔ حکومت مکمل شفاف اور غیرجانبدار ضمنی انتخاب کو یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ 2 لاکھ ووٹ لے کر کامیاب ہوں گی۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انتخاب کے دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو متعلقہ افسران اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔