ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے و الا ہے: وزیراعلیٰ خیبر پی کے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
پشاور+ ہری پور+ ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ + بیورو رپورٹ + این این آئی) وزیرِاعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات سنگین ہوں گے، پاکستان میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ ایبٹ آباد الیکشن میں عمر ایوب کی اہلیہ امیدوار ہیں۔ اہلیہ کو شوہر سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ انتظامیہ اور پولیس الیکشن والے دن بدمزگی نہ کریں۔ دریں اثناء سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے دھرنے کے حوالے سے معاملات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ ایک بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب پولیس کا خواتین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ پر الزامات بھی افسوسناک ہیں۔ سہیل آفریدی نے بدھ کے روز غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، صوابی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیکلٹی اپارٹمنٹس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے جی آئی کے انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم قبائلی اضلاع کے طلبہ کے لیے 20 خصوصی سکالرشپس کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی طلبہ کو کسی قسم کی مدد یا تعاون کی ضرورت پیش آئے، صوبائی حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بھی بچہ محض مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری نہیں چھوڑے گا۔ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مضبوط ادارے ایک مضبوط ریاست کی بنیاد ہوتے ہیں، لہٰذا اداروں کو مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے جی آئی کے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں مہمان نہیں بلکہ اپنوں کی طرح ہیں اور اس ادارے کو اپنا گھر سمجھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔