کشتی پر چڑھ کر سیل نے کِلر وہیلز سے اپنی جان بچائی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے سمندری علاقوں میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں ایک سیل نے اپنی ہوشیاری سے کِلر وہیلز کے شکار سے جان بچائی۔
فوٹوگرافر Charvet Drucker نے سیئیٹل کے قریب سمندری سفر کے دوران ایک گروپ میں موجود آٹھ کِلر وہیلز کو شکار کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ وہیلز اپنی شکار کی مہارت کے لیے مشہور ہیں اور گریٹ وائٹ شارک سمیت دیگر سمندری جانداروں کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔
دورانِ شکار فوٹوگرافر نے دیکھا کہ سیل وہیلز کے درمیان ہوا میں اڑتا ہوا کشتی کی جانب بڑھا۔ اس نے اپنے بچاؤ کے لیے کشتی پر چڑھنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہیلز نے اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ کشتی کے قریب پہنچنے پر سیل پلیٹ فارم پر محفوظ ہو گیا اور فوٹوگرافر نے کشتی کا انجن بند کر دیا تاکہ وہیلز کو نقصان نہ پہنچے۔ تقریباً 15 منٹ بعد کِلر وہیلز کشتی سے دور ہو گئیں اور سیل اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔
فوٹوگرافر نے بتایا کہ وہ اکثر مردہ سیلز کو وہیلز کے شکار ہوتے دیکھتی ہیں، مگر اس واقعے میں سیل کی ہوشیاری نے سب کو حیران کر دیا۔ اس واقعے نے یہ ثابت کر دیا کہ سمندری دنیا میں طاقت کے ساتھ ساتھ ہوشیاری بھی زندگی اور موت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ک لر وہیلز
پڑھیں:
خستہ حالی کا شکار ہونے والے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے حصے کو تبدیل کر دیا گیا
لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے خستہ حالی کا شکار حصے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور دیگر جیولین تھرورز کو ٹریننگ کے لیے مشکلات کا سامنا تھا۔
جیو نیوز نے چند ماہ قبل ٹارٹن ٹریک کے جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصے کی خستہ حالی کی نشاندہی کی تھی۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کا جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی مسلسل ٹریننگ کی وجہ سے گھس گیا تھا۔
ٹارٹن ٹریک کے اس حصے کی خستہ حالی کی وجہ سے جیولین تھرورز کو مشکلات کا سامنا تھا، ایتھلیٹس کی ٹریننگ بھی متاثر ہو رہی تھی اور ساتھ میں انہیں انجرڈ ہونے کا بھی خدشہ تھا۔
چند روز قبل ٹارٹن ٹریک کے حصے کو تبدیل کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔ جس پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت دیگر جیولین تھرورز اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے خوشی کا اظہار کیا۔