انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی کلیمنتان میں مہاکم دریا میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عملے کے 3ارکان سمیت 28 افراد کو لے جانے والی کشتی ویسٹ کوٹائی ریجنسی کے بالائی علاقے میں ڈوب گئی۔ امدادی کارروائی کے دوران 20 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 8افراد لاپتا تھے جن کی لاشیں رات تک دریا سے برآمد کر لی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا۔ تقریباً 50 رضا کاروں نے ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ تمام لاپتا افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوکرینی وزیرانصاف کرپشن کے الزام پر معطل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین میں وزیرِ انصاف جرمن گالوشینکو کو کرپشن کے الزام میں عہدے سے معطل کر دیا گیا۔ یوکرینی وزیرِ اعظم یولیا سویریڈینکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق توانائی کے شعبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کے دوران انصاف کے وزیر جرمین گالوشچینکو کو معطل کیا گیا، اِن کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب معطل ہونے والے وزیر کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران معطلی ایک مہذب اور درست اقدام ہے۔واضح رہے کہ یوکرین کے وزیرِ انصاف اس سے قبل وزیرِ توانائی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔